حیدرآباد - میٹرو ریل اور سلطان بازار کے تاجروں کے ساتھ معاہدہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-26

حیدرآباد - میٹرو ریل اور سلطان بازار کے تاجروں کے ساتھ معاہدہ

حیدرآباد
منصف نیوز بیورو
میٹرو ریل لمٹیڈ نے سلطان بازار کے ٹریڈرس ، مالکین اور ہاکرس کو اسپیشل پیکیج دینے کے بعد ایک معاہدہ طے پایا ہے جسے میٹرو ریل نے ایک اہم قدم قرار دیا ہے ۔ میٹرو ریل بھون کے دفتر پر منیجنگ ڈائرکٹر ایم وی ایس ریڈی ، ٹریڈرس جوائنٹ ایکشن کمیٹی سلطان بازار کے نمائندے گویند راٹھی ، وی کشن یادو اور سابق وزیر پی راما سوامی کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا۔ ریڈی نے بتایا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے حکام کو ہدایت دی کہ ایک اسپیشل پیکیج کی پیشکش کر کے بڑی چوڑی، سلطان بازار کوٹھی کے تاجرین کے ساتھ ایک معاہدہ کریں کیوں کہ یہ علاقے حیدرآباد کی تاریخ و ثقافت کا ایک اہم حصہ ہے ۔ اس معاہدے کے مطابق کاچی گوڑہ، چوراہا اور باٹا جنکشن اور بڑی چوڑی کے پاس صرف80فٹ سڑک کی چوڑائی کی جائیں گی ۔ باٹا جنکشن اور آندھرا بینک جنکشن ، سلطان بازار روڑ پر65فٹ اور آندھرا بینک تاتپلی باولی 80فٹ چوڑائی کی جائے گی۔ کوئی مذہبی مقام یا حساس ڈھانچے کو چھیڑانہیں جائیگا۔ این وی ایس ریڈی نے سلطان بازار کے تاجرین کو بتایا کہ250میٹر یعنی80فٹ کے علاقے کو ہاکرس کے علاقے میں تبدیل کیاجائے گا اور میٹرو ریل کے نیچے انہیں سہولت پہنچائی جائے گی۔6۔6x3۔3فٹ کے پلیٹ فارم دئے جائیں گے ۔ 5فٹ کا علاقہ فراہم کیاجائے گا تاکہ خریدار استفادہ کرسکیں ۔ دو کروڑ روپے لاگت سے سلطان بازار میں ہاکروں کو سہولت پہونچائی جائے گی۔ مستقبل میں اسے نائٹ بازار میں تبدیل کیاجائے گا۔ حیدرآباد، میٹرو ریل کے چیف انجینئرنگ محمد ضیاء الدین نے اس موقع پر بتایا کہ پتلی باؤلی کے پاس13کروڑ کی لاگت سےR & Rکامپلکس تعمیر کیاجاچکا ہے جو70ہزار اسکوائر فٹ پر مشتمل ہے ۔ اس میں عثمانیہ میڈیکل کالج، سلطان بازار اسٹیشن سے راستہ فراہم کیا گیا ہے ۔ ایک سمت80دکانیں اور دوسری سمت100ہاکرس کے لئے جگہ فراہم کی گئی ہے ۔ ایسا رامپ تیار کیاگیا ہے دو سیلر پارکنگ سے پانچ فلور تک جایاجاسکتا ہے ۔ پوری عمارت میں سی سی ٹی وی کیمرے، عصری فائر فائٹنگ نظام قدرری طور پر ہوا کا نظام بھی رکھا گیا ہے ۔ پٹرول پمپ کی 1300مربع گز اراضی15کروڑ روپے میں حاصل کرکے یہ کامپلکس تعمیر کیا گیا ہے ۔ میٹرو ریل کے منیجنگ ڈائرکٹر نے بتایا کہ ایسے افراد جو اس سے متاثر ہوں گے انہیں معاوضہ دیاجائے گا اور اسے تاجرین کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے حوالے کیاجائے گا۔ حیدرآباد میٹرو ریل کے پریس نوٹ میں بتایا گیا ہے کہ نئے پیکیج سے کئی مالکین کرایہ دار اور ہاکرس جن کا تعلق بڑی چوڑی ، سلطان بازار اور پ تلی باؤلی سے ہیں چیف منسٹر کا شکریہ ادا کیا ، انہوں نے چیف منسٹر کے سی آر، وزیر داخلہ نرسمہا ریڈی اور این وی ایس ریڈی کو مکمل تعاون کا تیقن دیا ۔ تارجین کے جوائنٹ سکریٹری منوہر سوریہ ونشی، جوائنٹ سکریٹری شیوا کمار کچوا، خازن سرینواس سوامی ، مہر عالم خاں، وینکٹ ریڈی ، شیل کمار ، پریم بجاج، آشیش اگر وال ، اوم لال ، پروین ، ونود ، آنکت ڈالنیا ، ماروتی جوگل کیشور سانکلا اور دوسرے ایک مالکین کرایہ دار اور ہاکرس شامل تھے۔

Hyderabad Metro: Sultan Bazar traders make a deal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں