باہمی تعاون کی وفاقیت ہندوستان کی ترقی کے لئے ناگزیر - وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-13

باہمی تعاون کی وفاقیت ہندوستان کی ترقی کے لئے ناگزیر - وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ

وجئے واڑہ
پی ٹی آئی
مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج کہا کہ ملک کی ترقی کے لئے باہمی تعاون و فاقیت نہایت ضروری ہے اور اس مقصد کے حصول کے لئے زونل کونسل کا فورم اہم ترین وسیلہ ہے ۔ سنگھ نے وجئے واڑہ میں جنوبی ہند کی ریاستوں کی زونل کونسل کے26ویں اجلاس کا افتتاح کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی اے حکومت نے زونل کونسل اور بین ریاستی کونسل کے ادارہ جات کو مستحکم کرنے کو بہت زیادہ اہمیت دی ہے کیونکہ یہ ادارے مرکز اور ریاستوں کے درمیان اور ریاستوں کے مابین صحت مند مباحث کے ذریعہ فعال تعاون کے ذریعہ متعدد مسائل کو حل کرنے کا اہم ترین وسیلہ ہیں ۔ ایک عہدیدار نے بند کمرہ کے اجلاس میں سنگھ کی تقریر کے حوالہ سے یہ بات بتائی ۔ وزیر داخلہ نے شرکاء کو بتایا کہ حکومت اس سال تمام زونل کونسلس کا اجلاس منعقد کرنے کے موقف میں ہے۔ زونل کونسلس کے اجلاس سے قبل ان کی اسٹانڈنگ کمیٹیوں کے اجلاس بھی منعقد کئے گئے۔ حکومت نے حال ہی میں بین ریاستی کونسل کی بھی تشکیل جدید کی جو طویل عرصہ سے زیر التوا تھی۔ سنگھ نے کہا کہ ملک کو بائیں بازو کی انتہا پسندی کے بشمول کئی سنگین چیالنجوں کا سامنا ہے جن سے موثر اور ریاستوں کے ساتھ اجتماعی طور پر نمٹنے کی ضرورت ہے ۔ راجناتھ سنگھ نے قبل ازین ٹاملناڈو، آندھرا پردیش اور پوڈوچیری میں سیلاب سے ہوئی ہلاکتوں پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا ۔ انہوں نے تیقن دیا کہ سیلاب سے متاثرہ عوام کی راحت کے لئے درکار امداد فراہم کرنے مرکز ممکنہ تعاون جاری رکھے گی ۔ جنوبی زونل کونسل کے اجلاس میں چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو ، وزیر داخلہ تلنگانہ نائینی نرسمہا ریڈی ، کرناٹک کے وزیر داخلہ جی پرمیشور اور کیرالا کے وزیر آبی وسائل پی جے جوزف کے علاوہ جنوبی ریاستوں کے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی ۔

Cooperative federalism crucial for India's progress: Union Home Minister Rajnath Singh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں