جاپان کے ساتھ بلیٹ ٹرین اور نیوکلیر توانائی معاہدوں پر دستخط - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-13

جاپان کے ساتھ بلیٹ ٹرین اور نیوکلیر توانائی معاہدوں پر دستخط

نئی دہلی
پی ٹی آٗیی
ہندوستان اور جاپان کے درمیان آج کئی خصوصی معاہدے قرار پائے جن میں ہندوستان میں بلیٹ ٹرین نیٹ ورک اور سیول نیو کلیر توانائی معاہدہ، دفاعی ٹکنالوجی میں شراکت داری پر یاداشت مفاہمت بھی شامل ہیں ۔ ہندوستان اور جاپان نے عالمی شراکت داری اور خصوصی جنگی حکمت عملی کو نئی بلندی دینے کا بھی عہد کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے جاپانی ہم منصب شنزو آبے کے درمیان طویل بات چیت کے بعد معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ اس دوران معاشی تعلقات کے علاوہ عالمی مسائل پر بھی بات چیت ہوئی ۔ جنوبی بحر چین ، دہشت گردی کے چیلنجس اور اقوام متحدہ میں اصلاحات جیسے موضوعات بھی دائرہ گفتگو میں رہے ۔ معاہدوں پر دستخط کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شنزو آبے اور نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان کے معاشی خواب کو حقیقت کا جانہ پہنانے میں جاپان سے بڑا کوئی اور دوست نہیں ہوسکتا ۔ شنزو آبے کو شخصی دوست قرار دیتے ہوئے انہوں نے ہند۔ جاپان شراکت داری کا عظیم چیمپئن بھی قرار دیا ۔ مودی کی میک ان انڈیا انیشیئٹو کی تائید کو حقیقت میں تبدیل کرنے کے لئے جاپان نے12بلین ڈالر کا ایک فنڈ بھی قائم کیا ہے جو ہندوستان میں مینو فیکچرنگ شعبہ میں کام کرنے والی جاپانی کمپنیوں کے لئے مخصوص ہے۔ جاپان نے ہندوستان کو اوورسیز ڈیولپمنٹ اسٹننس کے ایک حصہ کے طور پر پانچ بلین ڈالر دینے کا عہد کیا ہے ۔ مودی۔ آبے بات چیت کے بعد دونوں ممالک نے سیول نیو کلیر توانائی پر ایک وسیع تر یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے ۔ اس سے متعلق معاہدہ پر دستخط تکنیکی اور قانونی مسائل حل کئے جانے کے بعد ہی ہوں گے۔ جاپان کے ساتھ یادداشت مفاہمت پر دستخط کی یہ پہلی مثال ہے ۔ کسی بھی غیر این پی ٹی ملک کے ساتھ یادداشت مفاہمت کا یہ پہلا واقعہ ہے ۔ مودی نے خطاب کے دوران کہا کہ سیول اور نیو کلیر توانائی تعاون سے متعلق میمورنڈم پر دستخط تجارت و صاف ستھری توانائی سے متعلق معاہدہ سے کہیں زیادہ حیثیت کی حامل ہے ۔ یہ در حقیقت باہمی اعتماد اور فوجی حکمت عملی شراکت داری کی درخشاں مثال ہے جس کا مقصد عالمی امن کا پیام اور دنیا کو ایک محفوظ مقام بنانا ہے۔ بلیٹ ٹرین پر اجکٹ معاہدہ پر دستخط کے حوالہ سے مودی نے کہا کہ ممبئی۔ احمد آباد سیکٹر میں ہائی اسپیڈ ریل کے تعارف کافیصلہ یقینی طور پر ایک تاریخی واقعہ ہے ۔ ہائی اسپیڈ ٹرین رفتار، بھروسہ اور تحفظ کے لئے مشہور ہے۔ مودی نے یہ بھی کہا کہ آبے کی جانب سے تقریبا 12بلین امریکی ڈالر کی تکنیکی امداد کا اعلان بھی ایک اہم واقعہ ہے ۔ انہوں نے بہت ہی آسان شرائط پر یہ قرض مہیا کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو واقعی لائق ستائش ہے ۔ بلیٹ ٹرین نیٹ ورک ہندوستان کے تجارتی گڑھ ممبئی اور حیدرآباد کو مربوط کرے گا۔

India-Japan summit: Pacts inked on bullet train, defence, nuclear energy

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں