یو این آئی
آندھرا پردیش کے سرمائی سشن کا ہنگامہ خیز آغاز ہوا کیونکہ کال منی معاملہ ایوان میں چھایا رہا جس کے سبب گڑ بڑ کے درمیان بغیر کسی کام کے ایوان کی کارروائی کو دن بھر کے لئے ملتوی کردیا گیا ۔ ایوان کی کاروائی کے آغاز کے ساتھ ہی اصل اپوزیشن وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے ارکان اسپیکر کے پوڈیم کے قریب پہنچ گئے اور اس مسئلہ پر پیش کردہ تحریک التوا پر فوری مباحث کا مطالبہ کیا۔ اسپیکر کے سیواپرساد نے کہا کہ اس تحریک التوا کو نا منظور کردیا گیا جس پر وائی ایس آر کانگریس ارکان نے اپنے مطالبہ کی حمایت میں نعرہ بازی جاری رکھی ۔ گڑ بڑ کے دوران ایوان کی کارروائی دو مرتبہ اور پھر آخر کار دن بھر کے لئے ملتوی کردی گئی کیونکہ ایوان میں کوئی نظم نہیں دیکھا گیا ۔ ایوان کی کارروائی میں رکاوٹ پر وائی آر ایس کانگریس پارٹی کے دو ارکان کو دو دن کے لئے معطل کردیا گیا ۔ قبل ازیں ایوان میں حکمران اور اپوزیشن ارکان نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی، الزامات لگائے اور پلے کارڈس و جوابی پلے کارڈس بھی دکھائے گئے ۔ گڑ بڑ کے درمیان چیف منسٹر چندرابابو نائیڈو نے کہا کہ وہ کل اس مسئلہ پر ایوان میں بیان دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں ملوث کسی کو بھی بخشا نہیں جائے گا ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ کال منی ریاکٹ میں جو کوئی ملوث ہیں ان کے خلاف مقدمہ درج کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ اہم نہیں ہے کہ ملزمین کتنے طاقتور ہیں یا ان کا کس پارٹی سے تعلق ہے ۔ حکومت کسی کو بھی نہیں بخشے گی ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ ایوان میں وائی ایس آر کانگریس کے ارکان نے جو مظاہرہ کیا ہے وہ مہذب سماج کے لئے باعث شرم ہے ۔ تلگو دیشم ارکان نے الزام عائد کیاکہ وائی ایس آر کانگریس کے ارکان نے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی خدمات پر مباھث میں خلل پیدا کرتے ہوئے آنجہانی قائد کی اہانت کی ہے ۔ نائیڈو کی تقریر کے بعد بھی گڑ بڑ جاری رہی جس پر اسپیکر نے بغیر کسی کام کے ایوان کی کارروائی کو کل تک کے لئے ملتوی کردیا
Call money racket finds echo in A.P. Assembly
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں