سیاحت کا فروغ - انڈین انسٹیٹیوٹ آف ٹورزم اینڈ ٹریڈ مینجمنٹ کھولا جائے گا - نتیش کمار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-25

سیاحت کا فروغ - انڈین انسٹیٹیوٹ آف ٹورزم اینڈ ٹریڈ مینجمنٹ کھولا جائے گا - نتیش کمار

پٹنہ
ایس این بی
وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ریاست میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے ایگریکلچر روڈ میپ کی طرز پر اسپیشل روڈ میپ بنانے کی ہدایت دی ہے ۔ مسٹر کمار نے جمعرات کو یہاں محکمہ سیاحت کے کاموں کا جائزہ لینے کے دوران کہا کہ مختلف پہلوؤں پر غور کر کے ایسا روڈ میاپ بنایاجائے جس سے ریاست میں سیاحت کی ہمہ جہت ترقی ہوسکے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لئے مہرین اور پیشہ ور لوگوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیاجائے ۔ انہوں نے چیف سکریٹری کو ہدایت دی کہ سیاحت کے ساتھ فن و ثقافت محکمہ کو بھی روڈ میپ بنانے میں شامل کیاجائے ۔ دونوں محکموں میں کوآرڈینیشن قائم کر کے مختلف سیاحتی مقامات کے فروغ ، بنیادی ڈھانچے کی تعمیر ، آثار قدیمہ کی اہمیت کے مقامات کے فروغ کے لئے سیاحت روڈ میپ کی تجویز جلد پیش کی جائے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ2017میں ریاست میں دو اہم پروگرام ہوں گے ، جن میں گرووند سنگھ جی کے350ویں یوم پیدائش پر پرکاش اتسو کا انعقاد اور مہاتما گاندھی کے چمپارن ستیہ گرہ کا صدی سال کی تقریب شامل ہے ۔ انہوں نے ہدایت دی کہ ان دونوں پروگراموں کی تیاری کے لئے حکام کی ٹیم تیار کی جائے اور دونوں پروگراموں کا بڑے پیمانہ پر انتظام کرنے کے لئے جلد سے جلد تیاری شروع کی جائے اور اس کے لئے پورا ایکشن پلان ایک مہینہ میں پیش کیاجائے ۔ مسٹرکمار نے کہا کہ بہار میں سیاحت کے شعبے میں بے پناہ امکانات ہیں۔ یہاں کے تاریخی اور آثار قدیمہ کی اہمیت والے مقامات کو سیاحتی مقام کی شکل میں توسیع کرکے روزگار کی تشکیل اور علاقے کی اقتصادی ترقی کی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بودھسٹ سرکٹ ، مہاتما گاندھی سرخت ، کانوریا ، سیاحوں کی سڑک، شیوشکتی سرکٹ ، رامائن سرکٹ، جین سرکٹ ، پٹنہ صاحب میں مختلف سیاحتی سہولتوں کے فروغ، مندر اہل اور انگ پردیش کا فروغ چمپاپوری ادب، جین سرکٹ کے فروغ سے متعلق اہم منصوبوں کو پورا کر کے ریاست کی ترقی کو رفتار دی جاسکتی ہے۔ میٹنگ میں وزیر اعلیٰ نے بہار میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹوررزم اینڈ ٹریڈ مینجمنٹ کے لئے ادارے کھولنے کی اجازت دی جو بودھ گیا میں قائم ہوگا ۔ انہوں نے محکمہ کو اس کے لئے تجویز بھیجنے کی ہدایت دی ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وراثت سے منسلک عمارت کو توسیع دے کر انہیں عالیشان ہیرپٹیج ہوٹل میں فروغ دیاجاسکتا ہے ۔ اس کے لئے تجویز تیار کرنے کی انہوں نے ہدایت دی ۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کے تحت جو ہوٹل پہلے سے قائم ہیں، انہیں بھی فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔ اس کے لئے بھی تجویز لائی جائے ۔ میٹنگ میں سیاحت کے سکریٹری نے پٹنہ میں کولٹیار وہار ہوٹل اور اس کے احاطے کی زمین کاا ستعمال کرکے وہاں جدید اور بڑے ہوٹل کی تعمیر کی ضرورت بتائی تاکہ محکمہ کی آمدنی میں اضافہ ہوسکے ۔ وزیر اعلیٰ نے اس سے متعلق تجویز محکمہ کو لانے کی ہدایت دی۔ میٹنگ میں مسٹر کمار کے علاوہ سیاحت کی وزیر انیتا دیوی ، چیف سکریٹری انجنی کمار سنگھ ، ڈیولپمنٹ کمشنر ششر سنہا ، پرنسپل سکریٹری مالیات روی متل، سیاحت کی سکریٹری ، ہرجوت کور ، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری چنچل کمار، اتیش چندرا ، اسپیشل افسر آن ڈیوٹی مسٹر گوپال سنگھ سمیت تمام متعلقہ حکام موجود تھے ۔

Nitish Kumar today directed senior officials to frame a roadmap for promotion of tourism in Bihar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں