یو این آئی
قومی یکجہتی اور بھائی چارگی کی ایک مثال قائم کرتے ہوئے گجرات میں ایک ہی چھت کے نیچے28ہندو اور مسلم افراد شادی کے بندھن میں بندھ گئے ۔ اجتماعی شادیوں کی یہ تقریب شہر موروبی کے پولیس پریڈ گراؤنڈ میں منعقد کی گئی ۔ اس تقریب میں14ہندو لڑکوں نے ہندو لڑکیوں سے اور 14مسلمان لڑکوں نے مسلم لڑکیوں سے شادی کی۔ ہندوؤں کی شادی ویدک منتر پڑھنے کے دوران برہمنوں کے زیر نگرانی عمل میں آئی۔ جب کہ مسلم لڑکوں کی شادی مولویوں نے نکاح پڑھانے سے ہوئے۔ اس موقع پر ہندو اور مسلمان دونوں طبقات کے ارکان اور مذہبی قائدین موجود تھے ۔ اج اجتماعی شادیوں کا انعقاد ٹاؤن کے مقامی پنڈتوں اور مولویوں نے مل کر عمل میں لایا تھا ۔ اسی طرح کے ایک اقدام میں شہر سورت کے ہیروں کے تاجر مہیش سیانی نے اپنی قیادت میں150ایسی لڑکیوں کی شادیاں انجام دیں جن کے والد فوت ہوچکے ہیں۔ یہ بین مذہبی اجتماعی شادی میں لڑکوں نے اپنے ذات اور مذہب سے باہر شادیاں انجام دیں جس میں تین مسلم لڑکیاں بھی شامل تھیں۔
Gujarat diamond trader conducts wedding for 151 couples
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں