پی ٹی آئی
پارلیمنٹ کا سرمایہ اجلاس جو جمعرات سے شروع ہورہا ہے طوفانی ہونے کی توقع ہے ، اپوزیشن عدم رواداری کے مسئلہ کو اٹھانے کے لئے تیار ہے اور وہ اس کی مذمت کے لئے ایوان کو بامعنی اور تعمیری طریقہ سے چلایاجانا چاہئے ۔ اہم اصلاحی بلس جیسے جی ایس ٹی کی منظوری اور سرمائی اجلاس کو پرسکون طریقہ سے چلانے کی خواہش کے ساتھ حکومت نے آج اپوزیشن پارٹیوں سے رابطہ کیا اور کہا کہ وہ اس طرح کے واقعات کی حمایت یا تائید نہیں کرتی اور وہ دادری اور ایم ایم کلبرگی کے قتل جیسے بدبختانہ واقعات پر ان کی فکر مندی سے آگاہ ہے۔ فلم اداکار عامر خان کی جانب سے عدم رواداری پر تازہ بیان کے پس منظر میں ایک کل جماعتی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں اپوزیشن پارٹیوں نے اس مسئلہ پر عاجلانہ بحث کرانے پر زور دیا اور اصرار کیا کہ ادیبوںِ فنکاروں اور فلمسازوں کی جانب سے ایوارڈس کی واپسی کے مسئلہ پر ہلکے انداز میں نہیں لیاجانا چاہئے ۔ اس خصوص میں ارکان کو یقین دہانی کراتے ہوئے وزیر پارلیمانی امور ایم وینکیا نائیڈو نے کہا حکومت تمام مسائل بشمول مبینہ عدم رواداری پر غوروخوض کے لئے تیار ہے حالانکہ یہ معاملہ ریاستوں کے دائرہ کار میں آتا ہے ، ہم اس طرح کے واقعات کی تائید نہیں کرتے ۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا رپورٹس میں کہاجارہا ہے کہ ملک میں عدم برداشت میں اضافہ ہوا ہے ۔ حکومت اسے درست نہیں مانتی۔ لیکن اگر اپوزیشن چاہے تو حکومت اس معاملہ پر پارلیمنٹ میں بحث کے لئے تیار ہے ۔ انہوں نے تمام جماعتوں کے قائدین سے اپیل کی کہ وہ سیاسی اختلافات کو فرامش کرتے ہوئے پارلیمنٹ کی کارروائی چلانے میں تعاون کریں اور اقتصادی ترقی اور خوشحالی کے لئے ضروری بلوں کو منظور کروانا چاہتی ہے ۔ ان میں جی ایس ٹی بل اور متعلقہ دستوری بل، رئیل اسٹیٹ ریگولیشن بل اور نیگو شیئبل انسٹرومنٹ(ترمیمی) بل شامل ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کل سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے سرمایہ اجلاس کو احسن طور سے چلانے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں سے تعاون کی اپیل کی اور کہا کہ حکومت تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر باہمی تبادلہ خیال اور اشتراک عمل کے ذریعہ ہی پارلیمنٹ کی کارروائی چلانا چاہتی ہے ۔ سرمائی اجلاس کے موقع پر آج یہاں منعقدہ کل جماعتی اجلاس میں وزیر اعظم نریندر مودی نے یہ اپیل کی ۔ وزیر مواصلات روی شنکر پرساد نے امید ظاہر کی ہے کہ اپوزیشن پارٹیاں بھی پارلیمانی اجلاس کو احسن طور پر چلانے میں تعاون کریں گی یو این آئی کے مطابق کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا نے ملک میں بڑھتی ہوئی عدم رواداری پر اظہار تشویش کے لئے راجیہ سبھا میں ایک قرار داد منظور کرنے کے لئے نوٹس دی ہے جسے صدر نشین حامد انصاری نے قبول کرلیا ہے ۔ سی پی ایم لیڈر سیتا رام یچوری نے آج یہ بات کہی ۔ یہاں کل جماعتی اجلاس کے موقع پر اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے یچوری نے کہا کہ حکومت نے بھی بڑھتی ہوئی عدم رواداری پر ایک قرار داد کے لئے اپنی رضا مندی ظاہر کی ہے جو سب کے لئے قابل قبول ہے ۔ یچوری نے کہا کہ اگر کسی صدارت کی جانب سے اس طرح کی ایک قرارداد پیش کی جاتی ہے تو وہ قرار داد لانے کے لئے اپنی نوٹس سے دستبرداری اختیار کریں گے ۔
Winter session today, govt says will discuss GST, intolerance
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں