پی ٹی آئی، یو این آئی
پارلیمنٹ کے سرمایہ اجلاس کے سلسلہ میں کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی گڈس اینڈ سرویس ٹیکس( جی ایس ٹی) بل پر ٹھوس یقین رکھتی ہے لیکن حکومت نے قیمتوں کو لاگو کرنے کے معاملہ کی چند شق سمیت اس منظور کرواناچاہتی ہے ، اس سلسلہ میں حکومت نے اپوزیشن کو اعتماد میں نہیں لیا ہے ۔ راہول گاندھی نے کہا کہ موجودہ جی ایس ٹی بل سوٹ بوٹ کی سرکاری سے زیادہ تباہ کن ہے ۔ این ڈی اے حکومت نے اس بل کو سرمایہ سیشن میں منظور کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ راہول گاندھی نے کہا کہ تنہا نرندر مودی اشیاء کو فراہم نہیں کرسکتے۔ بی جے پی کی زیر قیادت این ڈی اے حکومت انتخابی وعدوں پو عمل میں ناکام ہوگئی ہے ۔ بنگلور کے ماؤنٹ کارمل کالج میں طلبہ سے بات کے دوران طلبہ کے سوالات پر انہوں نے کہا کہ مودی کی سوٹ بوٹ کی سرکار ہر محاذ پر ناکام ہوگئی ہے ۔ مودی کے آنے کے بعد بد عنوانی میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔ ان کی بہت زیادہ تشہیر کردہ سوچھ بھارت، اسکیم اور دیگر پروگرام ہنوز شروع نہیں ہوسکے ۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے نوجوانوں کے لئے روزگار دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن نوجوان مودی کے اقتدار حاصل کرنے کے18ماہ بعد بھی روزگار حاصل کرنے سے قاصر رہے اس طرح یہ وعدہ کو پورا نہیں کیا گیا۔ راہول گاندھی نے آرجے ڈی اور جنتادل یو کے ساتھ اتحاد کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بی جے پی کو اقتدار میں آنے سے روکنے کے لئے اتحاد کیا عمومی طور پر سب کا اتفاق ہے کہ نتیش کمار بد عنوان نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لالو پرساد حکومت کا حصہ نہیں ہیں ۔ یہ چیف منسٹر کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو کرپشن سے آزاد حکومت فراہم کریں اور یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم انہیں مدد کریں ۔ کرپشن کسی بھی شکل میں ناقابل قبول ہے ۔ یوپی اے حکومت نے کرپشن کوختم کرنے اور انتظامیہ میں شفافیت پیدا کرنے حق معلومات کا قانون نافذ کیا ۔ اس قانون کے ذریعہ بد عنوانیوں میں ملوث افسروں کو بے نقاب کیا گیا۔ راہول گاندھی نے کہا کہ مودی کے دور حکومت میں کرپشن میں100فیصد اضافہ ہوا ہے جسے آنے والے دنوں میں سامنے لایا جائے گا۔ راہول گاندھی نے کہا کہ اپوزیشن اپنے لئے پارلیمنٹ کی کاروائی میں رکاوٹ پیدا نہیں کررہی ہے بلکہ وہ جس طرح کا جی ایس ٹی بل چاہتی ہے جو ملک کے لئے موزوں اور عوام کے فائدہ کے لئے ہو۔ انہوں نے کہا ہم پارلیمنٹ کی کاروائی میں رکاوٹ پیدا نہیں کررہے ہیں بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ ایسا جی ایس ٹی بل ہو جو ملک کے فائدہ کے لئے ہو ۔ راہول گاندھی اس سوال کا جواب دے رہے تھے کہ کانگریس جی ایس ٹی بل میں کیوں رکاوٹ بن رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ سوٹ بوٹ کی سرکار سے عوام کو مشکلات نہ ہوں بلکہ وہ عوام کا تحفظ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے اس واقعہ کو یاددلایا جب لوک سبھا میں کانگریس کے حزب اختلاف کے رہنما ملکارجن کھرگے کے خطاب کے دوران پارلیمنٹ میں مائیکر و فون بندکردئیے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جب کھرگے پارلیمنٹ میں خطاب کررہے تھے تو مائیکرو فون بند کردئیے گئے ۔ اگر حکومت جی ایس ٹی بل منظور کرنا چاہتی ہے تو انہیں یہ قبول کرنا ہوگا کہ کانگریس پارلیمنٹ میں بیٹھی ہے۔ کانگریس کے20فیصد ووٹ ہیں۔ انہوں نے پارلیمنٹ میں مباحث سے شرما نے کا بی جے پی پر الزام لگایا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کل کہا تھا کہ ان کی حکومت جی ایس ٹی بل کی منظوری کی امید ظاہر کی تھی۔
GST bill: Congress seeks cap on tax rate, says Rahul.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں