یو این آئی
نوابوں کا شہر جہاں کئی تاریخی ورثہ کے مقامات موجود ہیں اور جنہیں عوام کے لئے کھول دیا گیا ہے ، اب اس فہرست میں قیصر باغ ، ہیر پٹیج، زون میں محمود آباد ہاؤس اور متصلہ سیتا پور ضلع میں محمود آباد قلعہ کا اضافہ ہوگا۔ ان دونوں سائٹس کے مالک راجہ محمد عامر محمد خاں جنہیں راجہ صاحب کہا جاتا ہے، ان کے فیصلہ کے بموجب انہیں کھولا جائے گا ۔ عوام کو ان میں عظیم راہداریاں، کشادہ کمرے ، ہالس اور لائبریری دیکھنے کا موقع ملے گا ۔ ریاستی صدر مقام میں محمود آباد ہاؤس،1916ء میں لکھنؤ معاہدہ پر دستخط کے دوران اپنامقام رکھنے کا اعزاز بھی رکھتا ہے ۔ راجہ صاحب نے کل عوام کے لئے محمود آباد ہاؤس میں جھولے والا کمرہ کھول دیا ۔ اس مقام پر محمود آباد کے محرم کے بارے میں ایوارڈ یافتہ دستاویزی فلم دکھائی جائے گی ۔ محمود آباد قلعہ20ایکڑ پر محیط ہے۔ یہ ضلع سیتا پور میں لکھنو سے40کلو میٹر فاصلہ پر واقع ہے ۔ یہ اودھ پیلس فن تعمیر کی ایک عمدہ مثال ہے ۔ اسے مغلیہ دور اور پھر برطانوی نو آبادیاتی دور کے دوران محمود آبادکے حکمرانوں کے لئے ایک اہم انتظامی اور رہائشی کامپلکس کے طور پر استعمال کیاجاتاتھا۔
Two heritiage sites of Mahmoodabad estate to be opened
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں