ملائم کی سالگرہ پر فضول خرچی قابل مذمت - کانگریس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-23

ملائم کی سالگرہ پر فضول خرچی قابل مذمت - کانگریس

نئی دہلی
یو این آئی
کانگریس نے سماج وادی پارٹی کے لیڈر ملائم سنگھ یادو کی 76ویں سالگرہ پر اتر پردیش کے قصبہ سیفئی میں شاندار پروگرام منعقد کرنے کو دکھاوا قرار دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس اس طرح کی فضول خرچی کی مذمت کرتی ہے ۔ کانگریس کے ترجمان ابھیشک منو سنگھوی نے آج نامہ نگاروں سے کہا کہ سیفئی میں ایس پی کے صدر کی سالگرہ کیت قریب پر کروڑوں روپیہ خرچ کرکے اتنا شاندار پروگرام کرنا قابل مذمت ہے ۔ یہ پوچھنے پر کہ ریاست میں 53ضلع خشک سالی کے شکار ہیں اور ریاست کی سما ج وادی پارٹی سرکار اپنے لیڈر کی سالگرہ پر اتنی فضول خرچی کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف دکھاوا ہے اور کانگریس اس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے ۔ ایس پی کے سربراہ کی سالگرہ کے موقع پر ان کی طویل عمر کے لئے اپنی نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملائم سنگھ یادو ایک قومی لیڈر ہیں اور ان کی سالگرہ پر پیسے کی بربادی قابل مذمت ہے ، سالگرہ پر کروڑوں روپیہ خرچ کرنے کا کوئی مطلب نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جتنے روپے اس دکھاوے پر خرچ ہوئے ہیں، ان کا استعمال عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر کیاجاسکتا تھا۔

Congress flays SP over Mulayam's birthday bash

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں