دہشت گردی کو مالیہ کی فراہمی کا شبہ - ہندوستان میں 37 تنظیموں کے اثاثہ جات منجمد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-20

دہشت گردی کو مالیہ کی فراہمی کا شبہ - ہندوستان میں 37 تنظیموں کے اثاثہ جات منجمد

نئی دہلی
پی ٹی آئی
عالمی انسدا د مالی دہشت گرد ادارہ فینانشیل ایکشن ٹاسک فورس( ایف اے ٹی ایف) کی تازہ رپورٹ کے بموجب ہندوستان نے دہشت گردوں کو مالیہ کی سربراہی، غیر قانونی فنڈز کے فراہمی استعمال کے الزام میں3درجن تنظیموں کے3لاکھ یورو( تقریبا2.12کروڑ روپے) کے اثاثہ جات منجمد کردئیے ۔ دنیا میں ہلاکت خیز دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی ایس کی سر گرمیوں میں اضافہ پر ایف اے ٹی ایف نے مختلف ممالک اور دنیا کی معیشتوں کے جائزہ اجلاس میں غور کیا گیا۔ ممنوعہ تنظیم جس نے پیرس میں حالیہ دہشت گرد حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے جس میں129افراد ہلاک ہوئے ۔ ایف اے ایف کی رپورٹ کے بموجب ہندوستان نے مشتبہ فنڈز اور ان سے متعلق دہشت گردی پر اپنی ابتدائی کاروائی میں جاریہ سال 15اگست تک37تنظیموں کے3لاکھ یورو اثاثہ جات کو منجمد کردیا ہے ۔ امریکہ ، فرانس، جرمنی ، اور برطانیہ کے ساتھ ساتھ ہندوستان بھی ایف اے ٹی اے کے مکمل رکن ہے ۔ آئی ایس آئی ایس اور دیگر دہشت گرد گروپس کے بڑھتے ہوئے خطرات کے تناظر میں ایف اے ٹی ایف نے دہشت گردی اور دہشت گردوں کو مالیہ فراہمی پر عالمی توجہ پر نظر ثانی کرتے ہوئے حقائق معلوم کرنے کے لئے کام کرنا شروع کیا ہے کہ آیا دنیا کے تمام قانونی دائر ہ کار میں عالمی انسداد رقمی منتقلی اور دہشت گردوں کے چن چن کر نشانہ بنانے کے نیٹ ورک کو مالیہ کی فراہمی پر غور کیا ۔ اس کے بعد یہ رپورٹ جاری کی گئی۔ ایف اے ٹی ایف ایک بین سرکاری تنظیم ہے ۔ اس تنظیم کو عالمی سطح پر رقومات کے غیر قانونی منتقلی کے موقف اور درجہ بندی کرنے کے مقصد کے تحت1989ء میں قائم کیا گیا تھا ۔ اس کے مقاصد میں ساری دنیا میں دیگر مالیاتی جرائم جو راست دہشت گردی کارائیوں سے تعلق ہوکی نگرانی کرتا ہے ۔

Terror funding: India freezes assets of 37 entities, blocks €300k this year

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں