عوام کو صرف ایک مرتبہ بے وقوف بنایا جا سکتا ہے - شیو سینا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-10

عوام کو صرف ایک مرتبہ بے وقوف بنایا جا سکتا ہے - شیو سینا

ممبئی
پی ٹی آئی،یو این آئی
بہار اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی زبردست شکست کے بعد اسکی حلیف جماعت شیو سینا نے کہا ہے کہ بہار کے نتائج سے ثابت ہوگیا ہے کہ عوام صرف ایک مرتبہ بے وقوف بنایاجاسکتا ہے ۔ شیو سینا نے اپنے ترجمان اخبار سامنا کے اداریہ میں لکھا کہ جنتادل یو کے قائد نتیش کمار کی کامیابی کے کئی عوامل ہیں جس میں اہم عنصر ان کی صاف ستھری انتخابی مہم اور ایماندار شبیہ ہے ۔ بہار کے عوام نے بی جے پی رہنماؤں کی منفی انتخابی مہم کو مسترد کرتے ہوئے نتیش کمار کے حق میں اپنا فیصلہ سنایا ہے ۔ سامنا کے اداریہ میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی نے دولت کی طاقت ، مشینری کی طاقت سمیت اپنے تمام وسائل استعمال کئے نتیش کمار کی قیادت والے وسیع اتحاد قطعی اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔ پارٹی نے کہا کہ اس الیکشن میں دولت کی طاقت اور دیگر وسائل کا منفی استعمال بی جے پی کے کام نہ آسکا۔ 243رکنی اسمبلی میں بی جے پی کی قیادت والے این ڈی اے کا سفر58سیٹوں تک محدود رہ گیا جب کہ نتیش کمار کی قیادت والے وسیع اتحاد کو178سیٹیں مل گئیں سامنا نے وزیر اعظم مودی کو بھی نشانہ بناتے ہوئے لکھا ہے کہ انہوں نے تقریبا30انتخابی جلسے کئے لیکن نتائج اس تناسب سے سامنے نہیں آئے ۔ اسی کے ساتھ یہ بھی کہا گیا کہ اگر آج مہاراشٹرا میں الیکشن ہوجائے تو شیو سینا جیت جائے گی۔ اداریہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ووٹوں کی گنتی شروع ہونے کے بعد ابتدائی رجحانات کے مرحلے میں تو بہار اور دہلی میں بی جے پی کے ورکروں نے پٹاخے چھوڑنے اور جشن منانے کی شروعات کردی تھی لیکن ایک گھنٹہ بعد ہی رجحانات بدل گئے ۔ اس کے بعد بی جے پی کے ورکر پارٹی آفس سے چلے گئے ۔ سامنا کے مطابق بہار کے انتخابی نتائج کے نتیجے میں ملک میں سیاسی ماحول بھی بدلے گا۔ بہار قومی سیاست کی سر زمین ہے ۔ یہ انقلاب لانے والی سر زمین ہے۔ سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کو ہٹانے کی انقلابی تحریک جے پرکاش نارائن نے بہار سے ہی چلائی تھی۔ پارٹی کے سینئر لیڈر سنجے راؤت نے کل بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو ان کی زبردست فتح پر مبارکباد دی تھی اور کہا تھا کہ مسٹر کمار سپر ہیرو بن کر ابھرے ہیں ۔ ان کی جیت بہار کی ضرورت تھی جہاں انہوں نے اچھے کام کئے تھے۔ وہ شیو سینا کی طرف سے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ بہار کے نتائج ملک کی سیاست کو ایک نیا موڑ دیں گے ۔

People can be fooled only once: Shiv Sena to BJP after Bihar poll drubbing

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں