بہار انتخابات سے سبق حاصل کرتے ہوئے وزیر اعظم وعدے پورے کریں - ترنمول کانگریس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-10

بہار انتخابات سے سبق حاصل کرتے ہوئے وزیر اعظم وعدے پورے کریں - ترنمول کانگریس

کولکتہ
پی ٹی آئی
بہار اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی شکست پر ترنمول کانگریس نے آج زعففرانی جماعت کو نشانہ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اس کے قائدین کو غرور تکبر ترک کردینا چاہئے اور وزیر اعظم نریندر مودی سے کہا کہ وہ اپ نے وعدے پورے کریں جس میں ناکام رہنے پر آنے والے تمام انتخابات میں شکست اٹھائیں گے ۔ ترنمول کانگریس کے سینئر قائد سلطان احمد نے مودی اور بی جے پی صدر امیت شاہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ بہار انتخابات سے سبق حاصل کریں ، آج کہا کہ عظیم اتحاد کی کامیابی نے یہ واضح کردیا ہے کہ نفرت، عدم رواداری اور تفرقہ پسندی کی سیاست اب ہندوتانی سیاست میں ثمر آور نہیں ۔ لوگ سبھا رکن پارلیمنٹ سلطان احمد نے کہا کہ وزیر اعظم کو اپنی پارٹی اور آر ایس ایس کے بے لگام قائدین کو کنٹرول کرنا چاہئے جو اشتعال انگیز بیانات دے رہے ہیں ۔ احمد نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ بہار کے نتائج نے دکھادیا ہے کہ ہندوستانی سیاست میں نفرت، عدم رواداری اور تفرقہ پسندی کی سیاست کی کوئی جگہ نہیں۔ مودی اور امیت شاہ کو ان نتائج سے سبق حاصل کرنا چاہئے اور غروروتکبر ترک کردینا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آچکا ہے کہ مودی اپنے وعدے پورے کریں ، ورنہ بی جے پی آنے والے تمام انتخابات میں شکست اٹھائے گی ۔ بہار کے انتخابات نے انہیں سبق سکھا دیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جاریہ سال فرقہ پرست طاقتوں کی شکست کی وجہ سے ہندوستانی عوام کے لئے دیوالی جلد آگئی ہے ۔ سیاسی قائدین کو ہندوستان جیسے ملک میں عاجزی و انکساری کے ساتھ پیش آنا چاہئے ۔ بی جے پی نے بنگال میں کہ اتھا کہ بھاگ ممتا بھاگ اب بھاگ بی جے پی بھاگ کا وقت آگیا ہے ۔ سیاسی قائدین کو ممتابنرجی کی طرح عاجزی و انکساری کے ساتھ پیش آنا چاہئے۔ ہندوستانی عوام، غروروتکبر سے نفرت کرتے ہیں اور جب بھی سیاسی جماعتیں غرور کا مظاہرہ کرتی ہیں تو ہندوستانی عوام انہیں باہر کا راستہ دکھادیتے ہیں ۔ بہار اس کی ایک زندہ مثال ہے ۔

TMC asks Modi, Shah to 'shed arrogance', take lessons from Bihar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں