پیرس میں دہشت گردانہ حملے - 100 سے زائد افراد ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-15

پیرس میں دہشت گردانہ حملے - 100 سے زائد افراد ہلاک

پیرس
آئی اے این ایس ۔ اے پی
فرانس کے دارالحکومت میں 6پرہجوم مقامات پر8دہشت گردوں کے ممبئی جیسے حملوں میں کم از کم127افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ دنیا سکتہ میں آگئی اور بین الاقوامی سطح پر ان سے خون خرابہ کی مذمت ہوئی ۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد سے پیرس میں پہلی مرتبہ کرفیو نافذ ہوا اور صدر فرینکوئی اولاند نے اسٹیٹ آف ایمرجنسی کا اعلان کیا۔ انہوں نے جوابی کارروائی کا عہد کیا۔ خود کار اسلحہ سے لیس اور خود کش جیاکٹ پہنے قاتلوں نے جمعہ کی رات لگ بھگ ایک جیسے حملوں میں پر ہجوم تھیٹر س، کیفے اور سیاحتی مقامات کو نشانہ بنایا۔ فرانس میں داخل ہونے اور باہر نکلنے کے تمام پوائنٹس کو جو عام طور پر کھلے رہتے ہیں ، کنٹرول کیاجارہا ہے ۔ صدر اولاند نے جنہیں اس حملہ نے ہلاکر رکھ دیا ۔ ٹی وی پر کہا کہ فرانس کو طاقتور بننا ہوگا ۔ ہم بنیں گے ۔ فرانس جانتا ہے کہ اسے اپنا دفاع کیسے کرنا ہے ۔ اپنی فورس کو کیسے حرکت میں لانا ہے ۔ ہم پھر ایک بار دہشت گردوں کو شکست دیں گے ۔ اولاند نے دہشت گرد حملہ کو جنگ کی سر گرمی قرار دیا اور اموات کی تعداد127بتائی حالانکہ ابتدائی اطلاعات میں کہا گیا تھا کہ150سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ ایسا لگتا ہے کہ خون خرابہ کا تعلق اسلامک اسٹیٹ سے ہے جس کے ٹھکانہ پر ملک شام میں فرانس ستمبر سے بمباری کررہا ہے ۔ ایک حملہ آور نے گولیوں کی بوچھار کرتے ہوئے چلا کر کہا یہ شام کا جواب ہے ۔ جاریہ ہفتہ فرانس نے جو اسلامک اسٹیٹ کے خلاف امریکہ کی زیر قیادت اتحادی افواج میں شامل ہے، شام میں اسلامک اسسٹیٹ کے اہم ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا۔ تمام دہشت گرد مارے گئے ۔ انہوں نے اسٹیٹ ڈی فرانس اسٹیڈیم کو بھی نشانہ بنایا تھا جہاں صدر اولاد ، ہزاروں افراد کے ساتھ فرانس، جرمنی فٹبال بال میاچ دیکھ رہے تھے ۔ انہین فوری وہاں سے نکال لیا گیا ۔ اسٹیڈیم میں لوگوں نے میاچ کے پہلے نصف حصہ میں باہر ایک بڑا دھماکہ سنا۔ دوسرے نصف حصہ میں چھوٹا دھماکہ سنائی دیا۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ قاتلوں کے چہروں پر نقاب نہیں تھا ۔ وہ نوجوان دکھائی دے رہے تھے اور مرنے مارنے پر تلے ہوئے تھے ۔ انتہائی خوفناک حملہ150برس قبل قدیم بٹکلان تھیٹر میں ہوا جہاں راک بیانڈ ایکگلس آف ڈی ڈیتھ میٹل جاری تھا۔ دہشت گردوں نے پہلے ہرکسی کو نیچے لیٹ جانے کو کہا اور گولیاں چلا دیں ۔ وہاں موجود ایک صحافی نے بتایا کہ بندوق برداروں نے اپنے خود کار اسلحہ3مرتبہ ری لوڈ کئے اور لوگوں کو یرغمال بنالیا۔ سیکوریٹی فورسس نے ہال پر جیسے ہی حملہ کیا انہوں نے خو د کو دھماکہ سے اڑا دیا جس سے100سے زائد شہری ہلاک ہوئے ۔ بی بی سی اور فرنچ میڈیا کے بموجب اولاند نے کنسرٹ ہال کا دورہ کیا اور انتقام لینے کا عہد کیا ۔ ایک پزاکارنر ، کمبوڈیائی، ریستوراں ایک بار اور میک ڈونالڈ آؤٹ لیٹ پر گاہکوں کو چن کر مارا گیا ۔ ہفتہ کی صبح فرنچ سیکوریٹی فورسس نے اعلان کیا کہ تمام حملہ آور مرچکے ہیں ۔ ایک کو گولی مار دی گئی اور 7نے خود کو دھماکہ سے اڑا لیا ۔ ان کے امکانی ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔ پیرس کے شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپ نے مکانوں کے اندر رہیں ۔ شہر کی سڑکوں پر فوجی اور سائرن بجاتی ایمبولینسیں دکھائی دیں جو زخمیوں کو ہسپتال پہنچا رہی تھیں۔ اے کے بموجب صدر فرانس نے دوسری جنگ عظیم کے بعد سے فرانس پرسب سے زیادہ ہلاکت خیز حملہ کے لئے اسلامک اسٹیٹ گروپ کو مورد الزام ٹھہرایا اور عہد کیا کہ بے رحمی سے اس کا جواب دیاجائے گا۔ ایمرجنسی سیکوریٹی میٹنگ کے بعد فرینکوئی اولاند نے سہ روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ۔ انہوں نے ملک کی سیکوریٹی آخری حد تک بڑھادی۔ اولاند نے قتل عام کے لئے اسلامک اسسٹیٹ کو ذمہ دار ٹھہرایا اور اسے دہشت گرد فوج ، جہادی فوج قرار دیا جو فرانس کے خلاف اور ان کے اقدار کے کلاف ہے جن کا دنیا میں ہم ہر جگہ دفاع کرتے ہیں ۔ حملہ آور کم از کم عوام کے لئے معمہ بنے ہوئے ہیں ۔ ان کی شہریت، مقاصد اور حقیقی تعداد کا علم نہیں ۔ حکام8کی تعداد بتاتے ہیں۔ دنیا بھر کے قائدین نے فرانس سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔ نیویارک پولیس نے سیکوریٹی بڑھا دی ہے ۔ تشدد نے پیرس آنے والے لاکھوں سیاحوں کی سیکوریٹی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے ۔ یوروپ کا ایک انتہائی مشہور سیاحتی مقام جہاں سیاحوں کی بڑی تعداد آتی ہے ڈسنی لینڈ تھیم پارک جو پیرس کے مشرق میں واقع ہے ، آج بند رہا۔ یہ شاید ہی کبھی بند رہا ہو ۔ جہادیوں نے توئٹر پر حملہ آوروں کی فوری تعریف کی اور اسلامک اسٹیٹ کے خلاف فرانس کی فوجی کارروائی کی مذمت کی ۔
واشنگٹن
پی ٹی آئی
پیرس میں خوفناک دہشت گرد حملہ کو یہاں کے سیکوریٹی ماہرین2008ء کے ممبئی حملہ کی ہو بہو نقل قرارد ے رہے ہیں ۔ ان کا ماننا ہے کہ یہ واقعہ دہشت گردی سے بھی کو لاحق خطرہ کے تعلق سے مغرب کا نظریہ بدل دے گا ۔ محکمہ پولیس نیو یارک کے ڈپٹی کمشنر انٹیلیجنس و انسداد دہشت گرد جان ملر نے سی این این سے انٹرویو میں کہا کہ پیرس حملہ، کم خرچ کم وسائل کی اصطلاح میں ممبئی دہشت گرد حملہ جیسا دکھائی دیتا ہے ۔ اس میں26/11کے کئی پہلو ہیں ۔ جارج ٹاؤن یونیورسٹی مین قومی سلامتی پروگرام کے سربراہ بروس ہاف میان نے مقبول عام نیشنل پبلک ریڈیو سے انٹر ویومیں یاد دہانی کرائی کہ القاعدہ، قائد اسامہ بن لادن نے5برس قبل ہدایت دی تھی کہ یورپ بھر میں ممبئی طرز کے حملے کیے جائیں ۔ سابق ڈائرکٹر جنرل نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سنٹر مائیکل لیٹر نے این بی سی نیوز سے کہا کہ حملہ اتنا عصری ہے کہ کسی شہری علاقہ میں2008کے ممبئی حملہ کے بعد سے دیکھا نہیں گیا ، یہ خطرہ کے تعلق سے مغرب کا نظریہ بدل دے گا ۔ نیوز میکس ٹی وی سے انٹر ویو میں ریٹائرڈ ایر فورس جنرل مائیکل ہیڈن نے کہا کہ پیرس تشدد یقینا دہشت گرد حملہ ہے ۔ ہمارا اندیشہ درست ثابت ہوا کیونکہ یہ حملہ2008میں ممبئی دہشت گرد ی کی بڑی حد تک عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پتہ چلتا ہے کہ آزاد معاشرے کتنے نازک اور غیر محفوظ ہیں ۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ بین الاقوامی دہشت گردی ہم سبھی کے لئے کتنا بڑ اخطرہ ہے۔ ریانڈ کارپوریشن کے بریان مائیکل نے اخبار دی پریس انٹر پرائز سے کہا کہ پیرس حملے2008میں گنجان آباد ہندوستانی شہر پر حملہ کا اعادہ ہیں۔ اس قسم کے حملے حوصلہ مندی اور ہتھیار حاصل کرنے کی صلاحیت کا معاملہ ہے۔ بعض یوروپی ممالک میں مجرموں سے روابط رکھنے والا کوئی بھی شخص اے کے 47حاصل کرسکتا ہے ۔ کسی ریستوراں میں کھانا کھانے والوں کو یاراک کنسرٹ میں شریک لوگوں کو گولی مارنے کے لئے بڑی مہارت کی ضرور ت نہیں ہوتی ۔ ٹریننگ لینے کی ضرورت نہیں پڑتی۔
قاہرہ
اے ایف پی
سنی اسلام کی سرکردہ درس گاہ قاہرہ کی جامع الازہر کے شیخ نے آج پیرس میں حملوں کی مذمت کی جن میں120سے زائد جانیں گئیں۔ ازہر نے دہشت گردی کے خلاف عالمی اتحاد کا مطالبہ کیا۔ احمد الطیب نے ایک کانفرنس میں کہا کہ ہم اس نفرت انگیز واقعہ کی مذمت کرتے ہیں ۔ وقت آگیاہے کہ دنیا اس شیطان سے لڑنے متحد ہوجائے ۔

Paris Attacks Kill More Than 100, Police Say; Border Controls Tightened

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں