پاکستان آئی ایم ایف سے 502 ملین ڈالرس حاصل کرنے تیار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-07

پاکستان آئی ایم ایف سے 502 ملین ڈالرس حاصل کرنے تیار

اسلام آباد
پی ٹی آئی
مالیہ کی قلت کا شکار پاکستان ، آئندہ ماہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) سے502ملین ڈالر ، بیل آؤٹ پیاکیج کے تحت حاصل کرنے تیار ہے ۔ ذرائع ابلاغ نے آج یہ اطلاع دی ۔ آئندہ قسط کی تقسیم کی منظوری کا کل اعلان اس وقت کیا گیا جب پاکستان کی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔ روز نامہ ڈان نے یہ اطلاع دی۔ مشن اور پاکستانی حکام کے درمیان اسٹاف سطح کا معاہدہ نویں جائزہ کی تکمیل پر ہوا جس کے ذریعہ فنڈس کی فراہمی کا انتظام کیا گیا ۔ آئی ایم ایف مشن چیف برائے پاکستان ہرالڈ فنگر نے یہ بات کہی ۔ وزیر فینانس اسحاق ڈاربھی اعلان کے وقت موجود تھے ۔ فنگر نے بتایا کہ پاکستان کو502ملین ڈالر فراہم کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو چار کمزور طبقات پر سخت کام کرنے کی ضرورت ہے وہ ہیں ٹیکس نظام ، توانائی کے شعبہ میں اصلاحات ، سرکاری سیکٹر کے اداروں میں از سر نو تعمیر ، اور خانگیانے کا عمل اور سرمایہ کاری کے ماحول میں بہتری ۔ ڈار نے بتایا کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ آئندہ ماہ سے502ملین ڈالر کی تقسیم کا آغاز کرے گا۔ وزیر نے بتایا کہ پاکستان غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نشانے کی تکمیل ستمبر کے اواخر تک کرلی جب کہ اس کے پاس اب20.073بلین ڈالر سے زائد ذخائر ہیں ۔ ڈار نے تسلیم کیا کہ حکومت نے مالی سال کے پہلے ربع حصہ میں40بلین ڈالر کے مالیہ کو گنوادیا اور اسی طرح مالی خسارہ کا نشانہ مکمل کرنے سے محروم رہا۔

Pakistan set to get USD 502 million from IMF

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں