پیرس میں آئیندہ ہفتہ ماحولیاتی کانفرنس - اوباما مودی ملاقات کا امکان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-26

پیرس میں آئیندہ ہفتہ ماحولیاتی کانفرنس - اوباما مودی ملاقات کا امکان

واشنگٹن
پی ٹی آئی، رائٹر
پیرس میں آئندہ ہفتہ موسم کی تبدیلی پر کانفرنس شدت پسندوں کی ایک طاقتور سرزنش ہے اور یہ ان سے لڑنے عالمی فیصلہ دکھاتی ہے ۔ امریکی صدر بارک اوباما نے یہ بات کہی۔ اوباما، پیرس میں موسم کی تبدیلی پر اہم عالمی کانفرنس میں شرکت کرنے والے اعلیٰ عالمی قائدین میں شامل ہوں گے ۔ یہ شہر اس ماہ کے اوائل میں اسلامی ریاست(داعش) کے شندت پسندانہ حملوں سے دہل گیا تھا ۔ امریکی صدر بارک اوباما 30نومبر کو پیرس میں موسم کی تبدیلی کے مذاکرات کے پہلے دن چین کے صدر اور ہندوستانی وزیرا عظم سے ملاقات کریں گے اور دو ہفتہ طویل اقوام متحدہ کے زیر اہتمام مذاکرات کو تحریک دیں گے ۔ اوباما کی چین کے صدر زی جنگ پنگ اور ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی سے دو ہفتہ طویل موسم کی تبدیلی سے متعلق سمٹ کے آغاز پر ملاقات کریں گے جس سے موسم کی تبدیلی پر ان کے پرزور عہدہ کے تعلق سے دنیا کو ایک سخت پیام جائے گا۔ وائٹ ہاؤس کے ڈپٹی قومی سلامتی مشیر بن رہوڈس نے یہ بات کہی۔ تقریبا140عالمی قائدین نے اقوام متحدہ کے زیر اہتمام موسم کی تبدیلی کی کانفرنس کے افتتاحی دن اپنی شرکت کی توثیق کردی ہے ۔ یہ کانفرنس11دسمبر تک جاری رہے گی۔ میزبان شہر اسلامی ریاست کے عسکریت پسندوں کی جانب سے13نومبر کے حملوں کے بعد دہل گیا تھا ۔ رہوڈس نے کہا کہ اوباما امکان ہے کہ وہ اپنے دورہ کے دوران پیرس کے عوام کو خراج عقیدت پیش کریں گے اور کہا کہ وہ اور دیگر عالمی قائدین ان مذاکرات میں شرکت کریں گے جو شدت پسندی کا سامنا کرنے میں ان کی طاقت اور قوت کی ایک واضح علامت ہوگی۔ وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی میں موسم کی تبدیلی اور توانائی کے لئے سینئر ڈائرکٹر پال بودنر نے کہا کہ اوباما، زی جن پنگ اور نریندر مودی سے بھی ملاقات کریں گے جس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ کوئی نئے اعلانات کریں گے بلکہ وہ اہم مذاکراتی مسائل پر مشاورت کریں گے ۔ یہ دو ممالک عالمی موسم کی تبدیلی کے ساتھ نمٹنے میں ہمارے انتہائی اہم شرکاء ہیں۔ اوباما فرانس کے صدر فرانسو اولاد سے بھی ملاقات کریں گے ۔ اور سائمیچلس اور مارشل جزائر جیسے ممالک کے قائدین سے بھی ملاقات کریں گے ۔بودنر نے کہا کہ در حقیقت زائد از170ممالک مابعد2020ء شوز میں ان کے ملک کے گرین ہاؤس گیس کے اخراج کے انسداد کے لئے نشانوں اور حکمت عملیوںکو آگے بڑھائیں گے جو دکھاتی ہیں کہ اس سلسلہ میں عالمی قائدین نے بے نظیر پیشرفت کی ہے لیکن یہ نشانے اور ایکشن پلانس کے باعث صرف جاریہ صدری کے اختتام تک عالمی درجہ حرارت میں اضافہ کو برقرار کھے گی اور یہ درجہ حرارت تقریبا2.7ڈگری سلسیس یا4.9فارن ہیٹ رہے گا ، جو ہنوز1.5ڈگری سلسیس تا2ڈگری سلسیس کے اوپر رہے گا اور سائنسدانوں نے اس کی سفارش کی ہے۔ قبل ازیں منگل کو اقوام متحدہ کی زیر قیادت موسم کی تبدیلی پر مذاکرات میں حصہ لینے والے ٹاڈا سٹرن نے کہا کہ پیرس معاہدہ ایک نظر ثانی عمل میں ہونا چاہئے جو ممالک کو ہر پانچ سال میں ان کے نشانوں کو دوبارہ تجزیہ کرنے کی اجاز ت دے گا اور دنیا کو2ڈگری سلسیس کے نشانہ کے قریب رکے گا ۔ اسٹرن نے پیرس میں نامہ نگاروں سے کہا کہ انہیں اعتماد ہے کہ مذاکرات سے ایک مضبوط بین الاقوامی معاہدہ طے پائے گا، ہم ان170نشانوں کی لہر پر چل رہے ہیں جو پیش کی گئی ہیں۔ بیجنگ سے موصولہ اطلاع کے بموجب بیجنگ حکومت کے مطابق چینی صدر زی جن پنگ رواں ماہ کے آخر میں پیرس میں ہوے والی عالمی ماحولیاتی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کریں گے ۔ بتایا گیا ہے کہ پیرس میں اس عالمی کانفرنس میں شرکت کے بعد چینی صدر، جنوبی افریقہ اور زمبابوے کا سرکاری دورہ شروع کریں گے ۔ عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت کے دوران چینی صدر اپنے فرانسیسی اور امریکی ہم منصبوں سے بھی ملاقات کریں گے ۔

PM Narendra Modi, Barack Obama to meet on sidelines of Paris climate conference

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں