ملک چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہندوستانی ہونے پر فخر - عامر خان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-26

ملک چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہندوستانی ہونے پر فخر - عامر خان

ممبئی
آئی اے این ایس
بالی ووڈ اداکار، پروڈیوسر عام رخان نے "عدم رواداری " پر اپنے موقف کی چہار شنبہ کو وضاحت کی اور کہا کہ وہ اور ان کی بیوی، ہندستان سے پیار کرتے ہیں اور یہ ملک نہیں چھوڑیں گے ۔ عامر نیکہا کہ وہ اپنے انٹر ویو پر قائم ہیں جس پر بڑا تنازعہ پیدا ہوگیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مجھ پر اور میری بیوی پر جتنی تنقید ہوئی ہے اس سے یہی ثابت ہوتا ہے کہ میں نے ملک کی صورتحال کے تعلق سے جو کچھ کہا تھا وہ صحیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے میں وضاحت کردوں کہ نہ تو میرا اور نہ میری بیوی کا ملک چھوڑنے کا کوئی ارادہ ہے ۔ ہم نے کبھی ایسا نہیں کیا اور نہ مستقبل میں ایسا کرنا چاہیں گے ۔ جو کوئی الٹا مطلب نکال رہا ہے اس نے یا تو میرا انٹر ویو نہیں پڑھا ہے یا وہ اسے مسخ کرنے کی دانستہ کوشش کررہا ہے ۔ عامر نے کہا کہ ہندوستان میرا ملک ہے ۔ مجھے اس سے پیار ہے ۔ میں یہاں پیدا ہونے کو اور یہاں رہنے کو خوش قسمتی مانتا ہوں ۔ 50سالہ مشہور اداکار نے کہا کہ اسی کے ساتھ میں ان تمام باتوں پر قائم ہوں جو میں نے اپنے انٹر ویو میں کہی ہیں ۔ مجھے ملک دشمن قرار دینے والے تمام لوگوں سے میں کہنا چاہوں گا کہ مجھے ہندوستانی ہونے پر فخر ہے اور اس کے لئے مجھے کسی کی اجازت یا توثیق کی ضرورت ہیں ۔ حال دل بیان کرنے پر مجھے گالیاں دینے والے تمام افراد سے مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑے گا کہ یہ لوگ میرے نقطہ نظر کو سچ ثابت کررہے ہیں ۔ میرا ساتھ دینے والے تمام افراد کا شکریہ۔ ہمیں اس خوبصورت اور انوکھے ملک کی حفاظت کرنی ہوگی۔ ہمیں اس کی یکجہتی، تنوع، شمولیت ، کئی زبانوں اس کے کلچر، اس کی تاریخ ، اس کی رواداری ، اس کے تصویرایکانت واد، اس کے پیار اس کی حساسیت اور اس کی جذباتی طاقت کا تحفظ کرنا ہوگا ۔ پی ٹی آئی کے بموجب عامر شدید تنقید کے آگے ڈٹے دکھائی دئیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے انٹرویوپر قائم ہیں ۔
نئی دہلی سے ایجنسیوں کی اطلاع کے بموجب بالی ووڈ اداکار عامر خان کی تائید جاری رکھتے ہوئے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے کہا کہ انہیں عامر خان پر فخر ہے ۔ قبل ازیں، خان نے اپنے بیان میں کہا کہ انہیں ہندوستانی ہونے پر فخر ہے ۔ کل کجریوال نے اپنے بیان میں خان کی ستائش کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے ملک میں عدم رواداری اور عدم تحفظ پر بات کی، مرکز کو چاہئے کہ عوام میں تحفظ کا احساس پیدا کرے ۔ ہر لفظ جو عامر خان نے کہا وہ سچائی پر مبنی ہے ، میں ان کے بیان کی ستائش کرتا ہوں۔

No intention of leaving country, proud to be Indian: Aamir Khan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں