پی ٹی آئی
ہندوستان اور نیپال کی سرحد پر تعینات سرحدی گارڈز شسترا سیمابل( ایس ایس بی) کے 4جوان اس وقت زخمی ہوگئے جب نیپالی دیہاتیوں کے ایک ہجوم نے ان پر حملہ کردیا اور ان کے ہتھیار چھیننے کی کوشش کی۔ ایس ایس بی کے انسپکٹر جنرل دیپک کمار کے بموجب ایس ایس بی کے پانچ جوانوں کو شیلیش پور سرحدی پوسٹ پر تعینات کیا گیا تھا، یہ جوان صبح پانچ بجے علاقہ میں گشت پر تھے کہ ان جوانوں نے سرحد کے ممنوعہ علاقہ میں کھاد کی اسمگلنگ کرنے والے پانچ تا چھ افراد کے ایک گروپ کو روکا ۔ ان افراد کا تعلق سنساری ضلع کے ہری پور دیہات سے ہے۔ انہیں روکنے پر100سے زیادہ افراد وہاں پہنچ کر سیکوریٹی جوانوں کا گھیراؤ کرلیا اور گرفتار افراد کو چھڑانے کے لئے تشدد کیا۔ اس ہجوم نے سیکوریٹی جوانوں کو دھکیلتے ہوئے ان کی ہتھیار چھیننے کی کوشش کی ۔ اس پر ایس ایس بی کے جوانوں نے ہجوم کو منتشر کرنے اپنے دفاع میں ہوائی فائرنگ کی۔ دیپک کمار نے بتایا کہ زخمی جوانوں کا علاج کیاجارہا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ واقعہ نیپال کی سرحد کے اندر نہیں ہوا۔ مقامی پولیس اسٹیشن کے انچارج نے ایس ایس بی کو اطلاع جوانوں کی ہوائی فائرنگ کے دوران چند دیہاتی زخمی ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے ایس ایس بی کی جانب سے کسی قسم کا تشدد سے انکار کیا۔ جیسا کہ نیپالی میڈیا میں بتایا جارہا ہے۔ اس سلسلہ میں نیپالی پولیس کو مطلع کیاجاچکا ہے ۔ کمار نے اس بات سے بھی انکار کیا کہ جن افراد کو پکڑا گیا تھا وہ ضروری غذائی اشیاء لے جارہے تھے ۔ نیپالی میڈیا میں پھیلی اطلاعات کے بموجب ہندوستانی سرحدی گارڈز کی فائرنگ میں نیپالی شہری زخمی ہوئے ہیں تاہم ان رپورٹوں میں نیپالی دیہاتیوں کی جانب سے ایس ایس بی جوانوں پر حملہ اور ہتھیار چھین لینے کی کوششوں کا ذکر نہیں کیا گیا ہے ۔
India claims no Nepali nationals injured by Indian border force bullets
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں