وزیراعظم مودی اپنے وعدوں کی تکمیل میں ناکام - وزیراعلیٰ بہار نتیش کمار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-04

وزیراعظم مودی اپنے وعدوں کی تکمیل میں ناکام - وزیراعلیٰ بہار نتیش کمار

دربھنگہ
یو این آئی
چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے آج وزیر اعظم نریندر مودی پر الزام لگایا کہ جب راشٹریہ جنتادل (آر جے ڈی) کے ساتھ ان کی دوستی نہیں تھی تب مودی میری تعریف کرتے نہیں تھکتے تھے ، لیکن جب سے مہا گٹھ بندھن بناہے تب سے ہی وہ میری برائی کرنے سے نہیں تھکتے ہیں۔ نتیش کمار مذکورہ ضلع کے حیا گھاٹ میں مہا گٹھ بندھن کے امید واروں کے حق میں انتخابی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی کو14مہینے بعدا نتخابات کے وقت بہار کی یاد آئی ہے اور پھر سے جھوٹے وعدے کر کے وہ عوام سے انتخابات میں ووٹ مانگ رہے ہیں ۔ انہوں نے لوگوں سے ان کے جھانسہ میں نہ آنے کی اپیل کرتے ہوئے مہا گٹھ بندھن کے امید واروں کی کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔ چیف منسٹر نے ایک بار پھر کہا کہ مودی نے ان کے ڈی این اے کو خراب بتایا ہے اور اب تنتر منتر کی بات کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مودی کو اس طرح کی باتیں بولنے سے پہلے وزیر اعظم کے عہدے کی وقار کا خیال رکھنا چاہئے، وزیر اعظم کی زبان کو بہار کے لوگ پسند نہیں کرتے ہیں یہاں کے لوگ کافی سمجھدار ہیں ۔ نتیش کمار نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات سے قبل نریندر مودی نے لوگوں کو یہ جھانسہ دیا تھا کہ ان کی حکومت بننے پر بیرون ممالک سے بلیک منی لائیں گے جس سے ہر غریب کے کھاتے میں پندرہ سے بیس لاکھ روپے مل جائیں گے ۔ انہوں نے سوالیہ لہجہ میں کہا کہ کیا کسی کے کھاتے میں یہ روپیہ آیا ۔ کم از کم بوہنی تو کردیتے انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے دوران مودی نے دو کروڑ نوجوانوں کو نوکری دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن اب تک ایک بھی نوجوان کو نرکری نہیں ملی ہے ۔ نتیش کمار نے کہا کہ اسی طرح سے لوگ سبھا انتخابات کے دوران کسانوں کو ان کے اناج کی کم از کم سہارا قیمت دینے کا بھی وعدہ کیا گیا تھا ۔ تین تین بار قیمتوں تعین کیا گیا لیکن کسانوں کو کچھ نہیں ملا ۔ بہار کو خصوصی درجہ دینے کا مطالبہ کیاگیا لیکن این ڈی اے حکومت نے اسے پورا نہیں کیا، انہوں نے(وزیر اعظم) نے خصوصی پیکیج کا اعلان بھی کیا وہ بھی پرانا ہی ہے ۔ نتیش کمار نے کہا کہ وزیر اعظم کہتے ہیں کہ اچھے دن آئیں گے لیکن لوگوں کو اب بھی اس کا انتظار ہے انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ اچھے دن آگئے ، غریبوں کی تھالی سے دال غائب ہوگئی۔ غریبوں کو سبزی اور دال سے کام چلانا پڑرہا ہے۔ حالانکہ سبزی کے لئے ضروری پیاز اور تیل کی قیمتیں بھی آسمان کو چھو رہی ہیں کیا مودی کے لئے یہی اچھے دن ہیں ۔ مودی جی اس سے اچھا یہ ہوگا کہ آپ ہمارے پرانے دن ہی لوٹا دیجئے ۔
پٹنہ سے پی ٹی آئی کی علیحدہ اطلاع کے بموجب وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے چیف منسٹر بہار نتیش کمار اور لالو پرساد یادو پر سخت تنقید کرتے ہوئے نتیش کمار کو اقتدار کے مزہ لوٹنے کے لئے صرف چھ دن باقی ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لالو پرساد نے وزیر اعظم اس پر بیان پر شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے آج کہا کہ مودی چھ دن کے اندر کڑوا سبق حاصل کریں گے ۔ عوام مودی کو سخت سبق پڑھائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام چھ دن کے اندر مودی کو چھٹی کا دودھ یاد کرادیں گے ۔ بعد ازاں لالو پرساد یادو کے انتخابی مہم کے آکری دن دربھنگہ کے بہادر پور علاقہ میں آر جے ڈی کے امید وار بھولایادو کی تائید میں منعقد جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہار اسمبلی کے8نومبر کو نتائج کے بعد وزیر اعظم پر عہدہ چھوڑ دینے کے لئے دباؤ بڑھے گا ۔ لالو پرساد کی جانب سے چھٹی کا دودھ یاد دلانے کے بیان پر این ڈی اے کے قائدین نے شدید تنقید کی ۔ مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان نے لالو پرساد یادو سے نوٹنکی بند کرنے کے لئے کہا۔پٹنہ سے یو این آئی کی ایک اور اطلاع کے بموجب ریاست میں حکمراں جنتادل یو نے آج بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ اس نے پڑوسی ملک کے اخبارات میں اشتہارات جاری کرتے ہوئے لوک سبھا کی انتخابی مہم کے لئے پاکستان سے عطیے قبول کرئے تھے ۔ روزنامہ دی ڈان کے ای پیپر میں چیف منسٹر بہار و جنتادل یو قائد نتیش کمار کے اشتہار کی اشاعت سے متعلق بی جے پی کے الزام کا جواب دیتے ہوئے جنتادل یو کے ترجمان آلوک نے کہا کہ ان اشتہارات میں عوام سے کہا گیا تھا کہ وہ نریندر مودی کو اقتدار پر لانے رقم کا عطیہ دیں ۔ جنتادل یو لیڈر نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی کو یہ بتانا چاہئے کہ اسے پاکستان سے کتنی رقم کا عطیہ ملا تھا ۔ قبل ازیں کئی سینئر بی جے پی قائدین بشمول مرکزی وزیر راجیو پرتاپ روڈی اور سابق ریاستی ڈپٹی چیف منسٹر سشیل کمار مودی نے پاکستانی اخبارات میں بہار کی انتخابی مہم سے متعلق اشتہارات جاری کرنے پر چیف منسٹر کو سخت تنقیدوں کا نشانہ بنایا تھا۔

PM Modi Has Failed on His Promises, Nitish Kumar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں