فلسطینی ریڈیو اسٹیشن پر اسرائیل کا قبضہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-04

فلسطینی ریڈیو اسٹیشن پر اسرائیل کا قبضہ

یروشلم
اے پی
اسرائیلی افواج نے ایک فلسطینی ریڈیو اسٹیشن پر دھاوا کر کے اس کے سازو سامان ضبط کرلئے جو اسرائیلیوں کو حملوں کی ترغیب دیاکرتا تھا ۔ فوج فوج نے بتایا کہ اس نے الحریت ریڈیو اسٹیشن بند کردیا ہے۔ حبرون میں قائم یہ ریڈیو اسٹیشن فلسطینیوں کو تشدد پر اکسایا کرتا تھا۔ خصوصی طور پر مغربی کنارہ میں اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنانے کی ترغیب دی جاتی تھی ۔ اسرائیل نے یہ وضاحت بھی کی کہ فلسطینی یروشلم میں ایک مقدس اور حساس مقام کے ارد گرد دروغ و ترغیب کی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ فلسطینیوں نے ان کے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ50سال سے جاری قبضہ کے بعد فلسطینیوں میں مایوسی کا ماحول ہے اور تشدد در حقیقت اسی کا نتیجہ ہے۔ فلسطینی حملوں میں اب تک11اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں جن میں سے بیشتر چاقو سے حملہ کے واقعہ میں ہلاک ہوئے ۔69فلسطینی مجاہدین اب تک اسرائیلی فائرنگ کا نشانہ بن چکے ہیں جن میں سے43کے بارے میں اسرائیل نے بتایا کہ وہ قاتلانہ حملہ کی کوششوں میں ملوث تھے۔

Israeli military raids, shuts down Palestinian radio station

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں