محبوبہ مفتی کو آئندہ جموں کشمیر وزیراعلیٰ بنائے جانے کا اشارہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-14

محبوبہ مفتی کو آئندہ جموں کشمیر وزیراعلیٰ بنائے جانے کا اشارہ

جموں
پی ٹی آئی
چیف منسٹر جموں و کشمیر اور پی ڈی پی کے سرپرست مفتی محمد سعید کی جانب سے اپنی بیٹی اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کو ریاست کا اگلا چیف منسٹر بنائے جانے سے متعلق عومی حلقوں اور میڈیا میں گزشتہ دو ماہ سے پائی جارہی قیاس آرائیاں آج اس وقت صحیح ثابت ہوئی جب مفتی سعید نے ایک پرہجوم پریس کانفرنس میں محبوبہ مفتی کو چیف منسٹر بنائے جانے کا واضح اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کے عمل کے طور پر وہ( محبوبہ مفتی) ریاست کی نئی چیف منسٹر ہوسکتی ہیں ۔ مفتی سعید نے دعویٰ کیا کہ جموں و کشمیر کے عوام پی ڈی پی سے بہت حد تک مطمئن ہیں۔ یہاں اپنی رہائش گاہ پر مفتی سعید نے کہا کہ محبوبہ کو اگلا چیف منسٹر منتخب کیاجانا جمہوری عمل کا ایک حصہ ہے۔ مفتی سعید12جنوری2016ء کو82برس کے ہوجائیں گے جب کہ ان کی بیٹی جو رکن پارلیمنٹ بھی ہین، 56برس کی ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ملک کی واحد مسلم اکثریتی ریاست جموں و کشمیر میں2مہینے اور8دنوں کے طویل انتظار کے بعد یکم مارچ 2015کو پی ڈی پی اور بی جے پی کے اتحاد پر مبنی مخلوط حکومت وجود میں آئی تھی اور مفتی سعید دوسری مرتبہ ریاست کے چیف منسٹر بن گئے تھے۔ اس نئی حکومت سے متعلق خاص بات یہ تھی کہ جموں و کشمیر کی انتخابی تاریخ میں پہلی مرتبہ پی ڈی پی کی وساطت سے بی جے پی کو اقتدار حاصل ہوا تھا ۔ مفتی سعید نے2002ء میں 3سال تک پی ڈی پی اور کانگریس مخلوط حکومت کی باگ ڈور سنبھالی تھی۔ انہیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ ملک کے پہلے مسلم وزیر داخلہ بنائے گئے تھے ۔ مفتی سعید نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اگرچہ محبوبہ مفتی کا چیف منسٹر منتخب کیاجانا جمہوری عمل کا حصہ ہے ۔ لیکن یہ فیصلہ پارٹی کو لینا ہے ۔

Mufti: PDP to take call on Mehbooba as CM

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں