یو این آئی
دنیا بھر میں مشہور لندن کے میڈیم تساد میوزیم کی ایک شاخ ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان تہذیبی شراکت کی علامت کے طور پر دہلی میں بھی کھولی جائے گی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے برطانیہ کے حالیہ دورے کے موقع پر کل لندن میں سرکاری طور پر یہ اطلاع دی گئی کہ2017ء میں برطانیہ اور ہندوستان کے درمیان تہذیبی سال کے طور پر منائے جانے کا منصوبہ ہے ۔ اس میوزیم میں بالی ووڈ کے مشہور اداکاروں کے موم مجسمے رکھے جائیں گے ۔ امیتابھ بچن ، کٹرینا کیف جیسی بالی ووڈ شخصیات کے موم مجسمے لندن کے تساد میوزیم میں کافی وقت سے رکھے ہوئے ہیں ۔ تہذیبی سال کے موقع پر برٹش میوزیم میں رکھے گئے کئی قیمتیں فنی شاہکار کے علاوہ انسانی حقوق کے چارٹر میگنا کارٹا کی ایک جلد بھی نمائش کے لئے لائی جائے گی جس کے عوض میں لندن میں انڈیا مہوتسو منعقد کیاجائے گا۔ برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے کل وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا تھا کہ ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان صرف مالی اور سیاسی تعلقات ہی نہیں ہیں بلکہ یہ تہذیبی پہلوؤں سے بھی ایک دوسرے سے تعلق رکھتے ہیں ۔ ان تعلقات کی گہرائی کو ظالر کرنے کے لئے ہی2017ء ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان تہذیبی سال کے طور پر منائے جانے کا منصوبہ ہے ۔
Famous Madame Tussauds wax museum to make debut in Delhi in 2017
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں