آئی اے این ایس
کوویتی وزارت صحت نے تصدیق کی کہ کوویت انٹر نیشنل ایر پورٹ پر حادثتی طور پر4کنیٹنیرس سے تابکار مواد کے اخراج کے بعد شعاعوں کے اخراج کا کوئی پتہ نہیں چلا ۔ عوامی صحت کی اسسٹنٹ انڈر سکریٹری ماجد ہ القطان نے بتایا کہ وزارت کوکوویت فائر سرویس ڈائرکٹوریٹ سے ایک ٹیلی فون کال موصول ہوا جس میں یہ بتایا گیا کہ4کنٹینر سے تابکار آیوڈین کا اخراج ہوا یہ کنٹینرس وزارت کے نیو کلیر میڈیسن ڈپارٹمنٹ کے لئے مخصوص ہیں ۔ گودام میں ایک مال بردار طیارہ سے ٹرانسپورٹیشن کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔ اس کے فورا بعد ہی ایک معائنہ کار ٹیم مقام واقعہ پر پہنچی۔ تمام کنٹینرس کی جانچ ہوئی اور آس پاس کے علاقہ سے نمونے بھی حاصل کئے گئے ، جس سے یہ نتیجہ اخذ ہوا کہ کنٹینرس تابکار شعاعیں خارج نہیں ہوئیں۔
Kuwait says no radiation leakage at airport
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں