ہند ملایشیا سیکوریٹی و دفاعی تعاون بڑھانے کا فیصلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-24

ہند ملایشیا سیکوریٹی و دفاعی تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پترا جایہ
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ہندوستان اور ملایشیا سیکوریٹی اور دفاع میں تعاون بڑھائیں گے ۔ انہوں نے زور دیا کہ عالمی سطح پر حالیہ حملے اور ہندوستان اور افغانستان کے خلاف دہشت گردی کی لگاتار کوششیں ، دہشت گردی کے عالمی نوعیت کی یاد دہانی، کراتی ہیں۔ مودی نے اپنے ملایشیائی ہم منصب نجیب رزاق کی ستائش کی کہ انہوں نے انتہا پسندی اور مذہبی کٹر پن سے نمٹنے دہشت گردی اور مذہب کے درمیان کسی بھی ربط کو مسترد کرنے اور اسلام کی حقیقی اقدار کواجاگر کرنے میں قائدانہ رول ادا کیا ۔ کوالالمپور کے مضافات میں کشادہ انتظامی دارالحکومت پترا جایہ میں نجیب رزاق کے ساتھ بات چیت کے بعد مشترکہ پریس بریفنگ میں مودی نے کہا کہ میں ہمارے سیکوریٹی تعاون کے لئے خاص طور پر آپ کا شکر گزار ہوں ۔ یہ ہمارے سیکوریٹی چیلنجس سے نمٹنے ہمارے مشترکہ عہد کو اجاگر کرتا ہے ۔ ہم اس شعبہ میں اپنے تعاون کو بڑھاوا دیتے رہیں گے ۔ مودی نے جو آسیان اور ایسٹ ایشیا چوٹی کانفرنسوں میں شرکت کے لئے ملایشیا آئے ہوئے ہیں، کہا کہ مختلف ممالک میں حالیہ حملے اور ہندوستان و افغانستان کے خلاف دہشت گردی کی لگاتار کوششیں، اس خطرہ کو عالمی نوعیت کی یاددہانی ہیں۔ انتہا پسندی اور مذہبی کٹر پن سے نمٹنے میں نجیب کے قائدانہ رول کی ستائش کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ یہ بڑی حکومت ہے ۔ اس چیلنج کے خلاف عالمی کوششوں کا ایک اہم پہلو ہے ۔ یہ خبر دار کرتے ہوئے کہ دہشت گردی، دنیا کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے ۔ مودی نے کل کہا تھا کہ اسے مذہب سے غیر مربوط کرنا چاہئے۔ سیکوریٹی اور دفاعی تعاون کے تعلق سے مودی نے کہا کہ دونوں ممالک اسے مضبوط بنائیں گے ۔ بحری سیکوریٹی کو عصری بنایاجائے گا اور خطہ میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ کو مستحکم کیاجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ہم اپنی مشترکہ مشقوںکو بہتر بنانے اور ایس یو30فورم قائم کرنے پر آمادہ ہوگئے ۔ سائبر سیکوریٹی میں تعاون کا ہمارا معاہدہ اہم ہے ۔ یہ ہمارے دور کی انتہائی سنگین پریشانی بن کر ابھر رہا ہے ۔ ہندوستان اور ملایشیا نے سائبر سیکوریٹی، کلچر اور نظم و نسق عامہ میں3یادداشت مفاہمت پر دستخط بھی کئے ۔ مشترکہ پریس بریفنگ میں وزیر اعظم نجیب نے کہا کہ حکومت سے حکومت کے معاہدہ کے تحت نئی دہلی میں نیا کنونشن سینٹر بنے گا۔ مودی نے کہا کہ انفراسٹرکچر میں ملایشیا کی صلاحیت سے سبھی واقف ہیں ۔ ملایشیا نے ہندوستان میں کئی اہم پراجکٹس مکمل کئے ہیں ۔ انہوں نے ملایشیا ئی طلباء کو ہندوستان میں تعلیم حاصل کرنے کی دعوت دی۔ مودی نے کہا کہ پے در پے ایر لائن سانحے کسی بھی ملک کا حوصلہ توڑ دیتے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم نجیب رازق کی قیادت اور ملایشیائی عوام کے جذبہ و ہمت کی تعریف کی ۔

India, Malaysia will deepen defence cooperation, says PM Modi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں