ایف ڈی آئی کے لئے مزید 15 شعبوں کی کشادگی کی مذمت - سی پی آئی ایم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-13

ایف ڈی آئی کے لئے مزید 15 شعبوں کی کشادگی کی مذمت - سی پی آئی ایم

نئی دہلی
یو این آئی
سی پی آئی ایم نے آج ہندوستان میں بیرونی سرمایہ کاری کی حد کو تین ہزار کروڑ سے بڑھا کر پانچ ہزار کروڑ کردینے اور اس میں اضافہ کرنے کی سخت مذمت کی اور کہا کہ نیوز چینلوں اور ریڈیو کے لئے بیرونی راست سرمایہ کاری میں49فیصد کی حد بے حد نقصاندہ ہے کیوںکہ اس کی وجہ سے بیرونی میڈیا ادارے ، نیوز میڈیا پر تقریبا مکمل کنٹرول حاصل کرلیں گے ۔ پارٹی پولٹ بیورو نے یہاں ایک بیان میں اس اعلان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پندرہ شعبے بشمول واحد برانڈ ریٹیل ، بینکنگ ، تعمیر، میڈیا ، ایر لائنز ، دفاع پلانٹیشن وغیرہ کو خود کار روٹ کے تحت منظوری کے لئے کھول دیاجائے گا۔ 32نئے سرمایہ کاری مراکز اب بیرونی راست سرمایہ کاری کی خو د بخود اجازت دیں گے ۔ بالخصوص نیوز چینلوں اور ریڈیو کے لئے49فیصد بیرونی سرمایہ کاری کی حد نقصاندہ ہے کیوں کہ اس کی وجہ سے بیرونی میڈیا ادارے، نیوز میڈیا پر تقریبا مکمل کنٹرول حاصل کرلیں گے ۔ واضح رہے کہ سی پی آئی ایم ہندوستانی معیشت میں بیرونی راست سرمای کاری کی کٹر مخالف ہے ۔ ملک میں بیرونی راست سرمایہ کاری کے لئے کھولئے گئے پندہ شعبوں میں واحد برانڈ ریٹیل، بینکنگ ، کنسٹرکشن ، میڈیا، ایر لائنس ، دفاع اور پ لانٹیشن شامل ہیں ، جنہیں خود کار راستے کے ذریعہ منظوری دی جائے گی ۔ پارلیمنٹ کے سرمایہ اجلاس سے قبل یہ فیصلہ کرنے پر پارٹی نے مودی حکومت کو نشانہ تنقید بنایا اور کہا کہ کابینہ کی منظوری کے بغیر ایسے فیصلے کرنا اور بھی بد تر ہے ۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ پارلیمانی جمہوریت کے ہمارے نظام کی مکمل بگڑی ہوئی شکل ہے ۔ سی پی آئی ایم پولٹ بیورو وزیر اعطم کے ایسے یکطرفہ فیصلوں کی مذمت کرتی ہے ۔ وزیر اعطم کے دورہ لندن، جی20، ملائیشیا اور سنگاپور سے عین قبل ایسے اعلان کو مد نظر رکھتے ہوئے پارٹی نے الزام عائد کیا کہ یہ قدم بیرونی سرمایہ کے حصول کے مقصد سے اٹھایا گیا ہے۔ اس طرح ہندوستان کے بازار اور وسائل کو بیرونی سرمایہ کے لئے زیادہ سے زیادہ منافع حاصل کرنے کھول دیاجارہا ہے ۔ مہنگائی میں مسلسل اضافہ، بڑھتے زرعی بحران ، ناکافی اقل ترین امدادی قیمتوں کے سبب عوام پر بڑھتے ہوئے معاشی بوجھ کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے پولٹ بیورو نے مودی حکومت سے کہا کہ وہ اس کے بجائے ہندوستانی عوام کی کثیر تعداد کو راحت فراہ کرنے پر توجہ مرکز کرے ، جس کا 2014کی انتخابی مہم کے دوران وعدہ کیا گیا تھا۔

Government relaxes FDI norms across 15 sectors, CPIM condemns

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں