ملک میں 384.45 کروڑ روپے کی غیر ملکی سرمایہ کاری کو منظوری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-10

ملک میں 384.45 کروڑ روپے کی غیر ملکی سرمایہ کاری کو منظوری

نئی دہلی
یو این آئی
حکومت ہند نے غیر ملکی سرمایہ کاری ترقیاتی بورڈ(ایف آئی پی بی) کے 19اکتوبر2015کے اجلاس کی سفارشات کی بنیاد پر354.45کروڑ روپے کی مالیت کی چار راست غیر ملکی سرمایہ کاری تجاویز کو منظوری دے دی ہے ۔ ایوکیور فارما سیوٹیکل پرائیوٹ لمٹیڈ کو فارما کے شعبے میں پندہ کروڑ روپے کی راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی منظوری دی گئی ہے ۔ یہ سرمایہ کاری ایچ سی پی ہیلتھ کیئر ایشیا پرائیویٹ لمٹیڈ کو پندرہ کروڑ روپے کی راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے کی گئی ہے۔ میسرز ہینن سسٹنز ساؤتھ کوریا نے شیئر ہولڈروں کے پچاس ہزار شیئرز کی خریداری کے لئے راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی منظوری کی درخواست دی تھی۔ یہ پچاس ہزار شیئرز میسروز ایلائیڈ الیکٹرانکس اینڈ آٹو موٹو سسٹمز پرائیوٹ لمٹیڈ تامل نادو کی ملکیت ہیں میسرز لیوپن لمٹیڈ نے گیارہ جون2015سے پہلے غیر مقیم ملازمین کے تعلق سے ای ایس او پی اور اسکی ذیلی کمپنیوں کو اپنی جانب سے دی جانے والی منظوری کی تصدیق کی درخواست دی تھی۔ اس کمپنی کو331.64کروڑ روپے کی راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی منظوری دی گئی ہے ۔ اس سرمائے میں جون2015سے پہلے کے ای ایس او پی کے1-8.23کروڑ روپے کی رقم بھی شامل ہیں۔ میسرز بی ایف بیلٹ ایڈوانسڈ سسٹمز پرائیوٹ لمٹیڈ نے غیر ملکی حصہ داروں کی حصہ داری (شیئر ہولڈنگ) میں اضافے کے لئے موجودہ شیئر ہولڈرمیسرز ایلبٹ کے26فیصد حصہ کو بڑھا کر49فیصد کئے جانے کی منظوری دئے جانے کی درخواست کی تھی۔دریں اثناء دہلی سے یو این آئی کی ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب وزیر اعظم نریندر مودی نے بنیادی ڈھانچہ شعبہ کے پروجیکٹوں کا آج جائزہ لینے کے بعد انہیں مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ جائزہ میٹنگ کے دوران مسٹر مودی کو بتایا گیا کہ بنیادی ڈھانچہ شعبہ سے وابستہ62اہم پروجیکٹوں میں اچھی پیش رفت ہورہی ہے اور موجودہ مالی سال میں طے شدہ ہدف کو حاصل کرلیاجائے گا۔ اب تک ہوئی پیش رفت کی سات میٹنگوں میں ان پروجیکٹو ں کا جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ میں نیتی آیوگ کے اروند پنگڑیا اور وزیرا عظم دفتر، نیتی آیوگ اور متعلقہ وزارتوں کے سینئر حکام موجود تھے ۔ وزیرا عظم کو1000دن کے اندر سبھی گاؤں میں بجلی پہنچانے کا ہدف حاصل کرنے کے تعلق سے معلومات دی گئیں ۔ مواصلات کے شعبہ میں2022تک سبھی گاؤں کو براڈ بینڈ سے جوڑنے کی اسکیموں کے تعلق سے بتایا گیا ۔ میٹنگ میں وزیر اعظم نے قابل تجدید توانائی ، قدرتی گیس کی سپلائی، آبپاشی سڑک اور ریلوے سے وابستہ پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات دیں۔ وزیر اعظم کو ہنرو مندی کے فروغ کے شعبہ میں مختلف وزارتوں کی اسکیموں کے تعلق سے بھی بتایا گیا۔

Four FDI proposals worth Rs.384.45 crore cleared

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں