چھوٹا راجن کو ہندوستان لانے مشترکہ ٹیم انڈونیشیا پہنچ گئی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-02

چھوٹا راجن کو ہندوستان لانے مشترکہ ٹیم انڈونیشیا پہنچ گئی

سی بی آئی اور پولیس عہدیداروں کی ایک مشترکہ ٹیم آج انڈونیشیا روانہ ہوئی تاکہ انڈورورلڈ سرغنہ چھوٹا راجن کو ہندوستان واپس لایاجائے ۔ دودن قبل ہندوستان نے وہاں خے حکام کو لکھا تھا کہ چھوٹا راجن کو ہندوستان بھیجنا ضروری ہے تاکہ وہ وہاں اس کے خلاف فوجداری کیسس کا سامنا کرسکے ۔ راجن کو گزشتہ ماہ آسٹریلیا سے آمدپر بالی ایر پورٹ پر گرفتار کیا گیا تھا ۔ اسے بالی کی جیل میں رکھا گیاہے ۔ مشترکہ ٹیم صبح کی اولین ساعتوں میں جکارتہ روانہ ہوئی جہاں سے وہ بالی جائے گی۔ بالی کے ہندوستانی سفارتخانہ میں فرسٹ سکریٹری( قونسلر) سنجیو کمار نے آج جیل میں راجن سے نصف گھنٹہ ملاقات کی۔ ذرائع نے یہ بات بتائی۔ پہلی مرتبہ کسی ہندوستانی عہدیدار کی جیل میں اس سے یہ ملاقات ہوئی۔55سالہ چھوٹا راجن کو انٹر پول کی ریڈ کارنر کی نوٹس پربالی میں گرفتار کیا گیاتھا ۔ اس کی گرفتاری کے لئے انڈونیشیا کی پولیس کو سراغ آسٹریلیائی حکا م نے دیاتھا ۔ انڈونیشیا کے ساتھ ہندوستان کا حوالگی مجرمین معاہدہ نہیں ہے ۔ ہندوستانی حکام اپنے اندونیشیائی ہم منصبوں کو راجن کے ہندوستانی ہونے کا ثبوت دے چکے ہیں تاکہ وہاں سے اس کا اخراج عمل میں آئے۔ سی بی آئی، ممبئی پولیس اور دہلی پولیس کی مشترکہ ٹیم کوشش کرے گی کہ راجن کی ہنودستانی حوالگی عمل میں آئے۔ ممبئی پ ولیس نے اس کے خلاف 75کیسس درج کئے ہیں جبکہ دہلی پولیس کے کیسس کی تعداد چھ ہے ۔ ہندوستانی عہدیداروں کو آج یہاں پہنچنے پر اسپیشل پولیس کمانڈوز کی سیکوریٹی فراہم کی گئی۔ راجن کو یہ سیکوریٹی دن رات پہلے سے فراہم ہے ۔ راجن اور ہندوستانی عہدیداروں کی سیکوریٹی اس لئے بڑھا دی گئی ہے کہ راجن کو حریف گیانگس بالخصوص داؤد ابراہیم سے خطرہ لاحق ہے ۔ ہندوستانی ٹیم دہلی پولیس اسپیشل سل کے کمانڈوز بھی اپنے ساتھ لائی ہے ۔

Diplomat meets Chhota Rajan; Team in Bali for his deportation

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں