1/نومبر نئی دہلی پی۔ٹی۔آئی
سرکاری ایر لائن ایر انڈیا ، اایویشن کورسس بالخصوص پائلٹس اور عملہ کے طلب میں اضافہ کو مد نظر رکھتے ہوئے ایویشن یونیورسٹی کے قیام پر غور کررہی ہے۔ ایر انڈیا پہلے ہی سے حیدرآباد میں واقع اپنے سنٹر ٹریننگ اسٹابلشمنٹ (سی ٹی ای) میں مطلوب فیکلٹی اور انفراسٹرکچر فراہم کرنے کے لئے تیار تھی ۔ کم سے کم سرمایہ لگاتے ہوئے ضروری سہولتوں اور فیکلٹی کو فروغ دیتے ہوئے اس ادارہ کو ایویشن یونیورسٹی کا مکمل درجہ دینے کے لئے تیار ہے ۔ ایر لائن ذرائع نے یہ بات کہی ۔60سالہ قدیم اس ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں جو20ایکر اراضی پر محیط ہے ، فی الوقت پائیلٹس ، عملہ انجینئرس ، ایویشن سیکوریٹی اور گراؤنڈ ہولڈنگ کے بشمول تمام کورسوں میں تربیت دی جارہی ہے۔ ملک بھر میں ایویشن پروفیشنلس کی مانگ میں زبردست اضافہ ہورہاہے تاہم اس ماگ کو ایک چھت گلے پورا کرنے کی سہولتیں ندارد ہیں ۔ موجودہ تربیتی اداروں میں بنیادی تعلیم و تربیت کی سہولتیں ہیں تاہم ان اداروں میں گریجویٹس اور پوسٹ گریجویٹس سطح تک تربیت فراہم کرنے کی سہولتیں نہیں ہیں لیکن ہم نے حیدرآباد کے تربیتی سنٹر میں ان تمام سہولتوں کو فراہم کرچکے ہیں ۔ اب اس سنٹر کو فروغ دیتے ہوے اسے ایک ایویشن یونیورسٹی کا مکمل درجہ دیاجائے گا۔ ایر انڈیا کے ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ ایر انڈیا ان امور کو بہتر بنانے کا جائزہ لینے کے لئے ماہرین کی تین رکنی ایک کمیٹی تشکیل دے چکی ہے ۔ چیر مین و ڈائرکٹراشوانی لوہانی ، سی ٹی ای کو ایویشن یونیورسٹی کا مکمل درجہ دینے کے بارے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ ذرائع نے کہا کہ ایر انڈیا ملک کی سب سے قدیم لائن ہے اور اس کے باوجود اس کے پاس پروفیشنلس کی کمی ہے۔ مجوزہ یونیورسٹی سے درکار شعبہ میں ماہرین کی کمی کو پوری کی جاسکتی ہے ۔ حیدرآباد کے سی ٹی ای، تربیتی ادارہ کے مختلف کورسس کو ایویشن ریگولیٹری ایجنسیز کی جانب سے مسلمہ قرار دیا گیا ہے ان میں فیڈرل ایویشن ایڈ منسٹریشن(امریکہ) یوروپین ایویشن سیفٹی اجنسی کے علاوہ ڈومسٹک ریگولیٹر ، ڈرائرکٹوریٹ جنرل آف سیول ریویشن بھی شامل ہیں ۔ مجوزہ یونیورسٹی سے جہاں ملک کی طلب کو پورا کیاجاسکتا ہے وہیں پڑوسی ممالک میں ماہرین کی طلب کو پورا کیاجاسکے گا۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ بر صگیر کے طلبہ بھی تربیت کے لئے اس ادارہ کا رخ کرسکتے ہیں ۔Government-owned Air India mulling setting up aviation university in Hyderabad
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں