گریش کرناڈ مراٹھوں سے معافی مانگیں - ٹیپو سلطان کا شیواجی سے تقابل کرنے پر احتجاج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-14

گریش کرناڈ مراٹھوں سے معافی مانگیں - ٹیپو سلطان کا شیواجی سے تقابل کرنے پر احتجاج

ممبئی
پی ٹی آئی
مہاراشٹرا کانگریس کے رکن اسمبلی نتیش رانے نے مراٹھا راجہ چھترپتی شیواجی پر ان کے تبصروں پر گریش کرناڈ پر سخت تنقید کی اور کہا کہ ادیب کو معافی مانگنی چاہئے یا مراٹھوں کی نفرت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اپنے ریمارکس میں کرناڈ نے جو جن پیتھ ایوارڈ یافتہ ہیں ایک تنازعہ بھڑ کا دیا۔ جب انہوں نے کہا کہ اٹھارہویں صدی کے میسور کے حکمراں ٹیپو سلطان کا موقف بھی شیواجی جیسا ہے اگر وہ ایک ہندو ہیں مسلمان نہیں تو کرناٹک میں جو کچھ بھی ہوتا ہے یا کیاجاتا ہے اس کی اجازت دے کیوں کہ یہ ان کا مسئلہ ہے لیکن کسی بھی شخص کو اس بات کی اجازت نہیں دی جاسکتی کہ کسی دیگر حکمراں کا شیواجی مہاراج کے ساتھ تقابل کیاجائے اور ہمارے شیواجی مہاراج کا درجہ گھٹادے۔ شیواجی مہاراج ان تمام سے زیادہ عظیم تھے چنانچہ میں یہ جرات کررہا ہوں کہ کرناڈ آگے آئیں اور ہماری مہاراشٹرا کی سر زمین پر ایسا کچھ کہیں اور دیکھیں کہ آیاوہ واپس جاسکتے ہیں ۔ سابق چیف منسٹر و سینئر کانگریس لیڈر نارائن رانے کے فرزند نتیش نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر یہ بیان پوسٹ کیا ہے ۔ گریش کرناڈ وہ شخص ہیں جو برسوں تک ہمارے بالی ووڈ میں کمایا کرتے تھے اور تب ہمارے مہاراج کی توہین کی ہمت کررہے ہیں ۔ انہیں معافی مانگنی چاہئے یا مراٹھوں کی نفرت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے ٹوئیٹر پر مزید یہ بات کہی۔ کنکا وکلی حلقہ سے رکن اسمبلی نے کہا کہ کرناڈ کو مہاراشٹرا کے عوام سے معافی مانگنی چاہئے ورنہ ہم انہیں ہماری ریاست میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ ٹیپو سلطان اپنے طور پر ایک اچھے بادشاہ ہوسکتے ہیں لیکن ان کا شیواجی مہاراج کے ساتھ تقابل موزوں نہیں ہے ۔ شیواجی مہاراج ان سے کافی بالا تر ہیں۔ رانے یہ بات کہی۔

'Apologize or face Maratha heat': Congress MLA slams Karnad for Tipu Sultan-Shivaji comparison

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں