جی ایس ٹی بل پر حکومت کانگریس سے بات چیت کی خواہاں - وزیر فینانس ارون جیٹلی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-05

جی ایس ٹی بل پر حکومت کانگریس سے بات چیت کی خواہاں - وزیر فینانس ارون جیٹلی

نئی دہلی
یو این آئی
مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج کہا کہ مودی حکومت کو وراثت میں ملے طریقہ محصول، ٹیکسیشن کے مسائل میں مشترکہ حل کرلئے گئے ہیں اور اشیاء و خدمات ٹیکس( جی ایس ٹی) کو لاگو کرنا چند دنوں کی بات رہ گئی ہے ۔ ورلڈ اکنامک فورم اور ہندوستانی صنعت کنفیڈریشن کی طرف سے مشترکہ طور پر منعقد ایک پروگرام میں ارون جیٹلی نے کہا کہ راست اور بالواسطہ دونوں طرح کے ٹیکسیشن سے متعلق اصلاحات کی سمت میں پیشرفت سے وہ مطمئن ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ راست ٹیکس کے بارے میں نئی ہدایات جلد جاری کئے جانے کی توقع ہے جب کہ بالواسطہ ٹیکس میں جی ایس ٹی کا نفاذ محض چند دنوں کی بات رہ گئی ہے ۔وزیر فینانس نے کہا جی ایس ٹی نافذ کرنے کے لئے قوانین اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کا خاکہ تیار کیاجاچکا ہے اور صرف کچھ نظریاتی مخالفت باقی ہے ۔ پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے جی ایس ٹی بل کی مخالفت کے بارے میں انہوں نے کہا کہ تبدیلی، سدھار اور ترقی کے حامی ارکان پارلیمنٹ کی تعداد پہلے سے کہیں زیادہ ہے تو یہ رکاوٹ بھی دور ہوجائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ تقریبا ایک درجن ریاستیں جی ایس ٹی کے ذریعہ تنہا مارکٹ کے قیام کے لئے راضی ہیں ۔ یکم اپریل سے ملک بھر میں جی ایس ٹی لاگو کیاجائے گا ۔ اس کے لئے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں اس کی منظوری ضروری ہے ۔ تاہم یہ بل کانگریس کے باعث راجیہ سبھا میں رکا ہوا ہے ، اس بل کی جلد سے جلد منظوری کے لئے میں نے کانگریس کے کئی ارکان سے بات کی ہے ۔ اس بل کی منظوری کے لئے میں کانگریس پارٹی سے بھی بات کرنے کا خواہاں ہوں ۔ میں نے پہلے بھی کانگریس کے قائدین سے بات کرچکا ہوں مجھے ان میں کم از کم نظریاتی اختلاف نہیں پایا ۔ میں ایک مرتبہ پھر ان سے بات کروں گا اور اس کی وجوہات پر قائل کرنے کی کوشش کروں گا ۔ ارون جیٹلی نے خانگی شعبہ کی سرمایہ کاری میں اضافہ پر پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ موجودہ حالات میں عوامی سرمایہ کاری کے ذریعہ پہل کرنی ہوگی۔ سرکاری سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے حکومت اور سرکاری کمپنیاں اپنا کافی وسائل لگا رہی ہیں اور جلد ہی سرمایہ کاری میں خانگی کمپنیوں کے بھی شامل ہونے کی توقع ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت شاہراہوں اور ریلوے جیسے بنیادی شعبوں میں سرمایہ کاری پر توجہ دے رہی ہے جن پر معیشت کے دیگر شعبوں کی ترقی کا دارومدار ہے۔ وزیر فینانس نے کہا کہ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمت میں کمی اور بالواسطہ ٹیکس میں اضافہ سے ان شعبوں کے لئے بجٹ میں اضافہ کا موقع ملا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سبسڈی میں بہتری مودی حکومت کے کم معروف اصلاحات میں سب سے بڑا ہے کیونکہ اس سے زیادہ پیداواری شعبوں کے لئے زیادہ سے زیادہ وسائل دستیاب ہوئے ہیں ۔ اس کے علاوہ بنیادی فریم ورک میں سرمایہ کاری کے لئے بین الاقوامی اور گھریلو انشورنس اور پنشن فنڈز سے بھی سرمایہ حاصل ہورہا ہے ۔ ارون جیٹلی نے بتایا کہ حکومت پبلک پرائیویٹ ۔ پارٹنر شپ کے لئے قانونی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے بھی کوشش کررہی ہے ۔ اس شعبہ میں اہم تبدیلی کی ضرورت ہے ۔ معاہدوں پر نظر ثانی کی جارہی ہے اور شکایات کے تصفیہ کا وقت کم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انفراسٹرکچر کے شعبہ میں توانائی کے شعبہ باعث تشویش ہے جہاں سرکاری ڈسٹی بیوٹر کمپنیاں خسارے میں چل رہی ہیں اور پیداواری کمپنیوں سے برقی خریدنے میں نا اہل ہیں۔ اس سلسلے میں کچھ دنوں میں ہدایات جاری کئے جاسکتے ہیں۔ تیزی سے بڑھتی ہوئی نوجوان آبادی کے لئے روزگار فراہم کرائے جانے کے معاملہ پر انہوں نے کہا کہ اس کے لئے کم سرمایہ سے شروع کیے جانے والے کاروباری اداروں کو فروغ دیاجارہا ہے۔ کرنسی منصوبہ بندی سے بینکوں کے لئے ایسی نئی صنعتوں کو قرض دینا ممکن ہوسکے گا۔

Ready to talk to anyone in Congress for GST Bill passage: Arun Jaitley

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں