عالمی یوم معمرین کے موقع پر تقریب - صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کا خطاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-02

عالمی یوم معمرین کے موقع پر تقریب - صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کا خطاب

نئی دہلی
پی ٹی آئی
زندگی گزارنے کے اخراجات میں اضافہ کا حوالہ دیتے ہوئے صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے کہا کہ معمر افراد کو بہتر اور قابل دسترست طبی سہولتیں فراہم کرنے پر زور دیا ۔ صدر جمہوریہ ہند نے معمرین کے اعزاز میں وزارت سماجی انصاف اور امپاور منٹ کے تحت منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سماج مختلف حساس طبقات بالخصوص نوجوان نسل، معمر افراد کو در پیش مسائل جیسے سماجی علیحدگی ، نظر انداز کردئیے جانے ، بے توجہی اور جذباتی سہارے سے نمٹنے کے لئے مدد دینے کی ضرورت ہے۔ مکرجی نے کہا کہ رضاکارانہ اور امدادی باہمی دونوں شعبوں میں کو چاہئے کہ وہ ایسے کیر سنٹرس قائم کریں جو جہاں توجہ اور دیکھ بھال کے وافر اور بہتر مواقع فراہم ہوں اور اس کی ترغیب بھی دی جائے ۔ ان سہولتوں میں وہاں مقیم معمرین میں قدیم طریقہ علاج کی سہولتیں مہیا کرائی جائیں۔ معمر افراد کو خون کی کمی سے جسمانی مسائل جیسے جسمانی طاقت کی کمی، بیماریوں سے لڑنے کی صلاحیت کی کمی، تکالیف کی زیادتی، جسمانی حرکت یا احساس کی کمی کا سامنا رہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معمر افراد کی تبدیل ہوتی ہوئی صحت کی صورتحال بھی جسمانی، جذباتی اور معاشی بہتری پر اثر انداز ہوتی ہے ۔ معمر افراد کو اگر عدم دستیابی یا ناقابل دسترس حالات میں خصوصی طبی سہولت فراہم نہ کیاجائے تو انہیں جن مشکلات کا سامنا ہے اس میں مزید اضافہ ہوگا۔ ایسے ادارے جو معمرین کو طبی امداد پہنچاتے ہیں اہم ہوگا کہ وہ قدیم طریقہ علاج کو استعمال کریں ، انہیں قائم کریں اور اسے طریقہ علاج کو تقویت پہنچائیں کیونکہ یہ قدیم طریقہ علاج عام آدمی کی دسترس میں ہوتا ہے ۔ معمرین کے اعزاز میں منعقدہ اس تقریب میں پرنب مکرجی نے بڑوں کی عزت و توقیر کی ہندوستان روایت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ معمر افراد ہمارے خاندان کا سب سے اہم ترین حصہ ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی سماج کو چاہئے کہ وہ ہمارے سماجی تہذیبی اثاثہ کو ختم ہونے نہ دیں ۔ یکم اکتوبر کو عالمی یوم معمرین کے طور پر منایاجاتا ہے ۔ اس موقع پر صدر جمہوریہ نے کہا کہ مشترکہ خاندان سے واحد خاندان میں بدلتے ہوئے ہماری تبدیلی کا سامنا کرتے ہوئے ہمیں اپنے نوجوان نسل کو اس بات کی ترغیب دینی چاہئے کہ ان میں ایسی صلاحیت ابھرے کہ وہ اپنے گھروں میں اپنے معمرین کی عزت کریں ۔ صدر جمہوریہ نے نوجوانوں سے کہا کہ انہیں ضروری صلاحیت اور ٹریننگ کا حامل ہونا چاہئے کہ وہ واحد خاندان میں اپنے بزرگوں کی بہتر نگہداشت کرسکیں ۔ یہ صلاحیت قدیم طریقہ سے نگہداشت دینے والوں سے حاصل کی جاسکتی ہے ۔ صدر جمہوریہ نے تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرکز اور ریاستوں میں بدلتے ہوئے قانونی ڈھانچہ میں معمرین کی حفاظت ، نگہداشت ، صیانت کو یقینی بنایاجائے ۔ اگر ضرورت ہو تو قانونی طریقہ کار میں نظر ثانی کی جائے اور درکار ضروری تبدیلیاں کی جائیں ۔ اس موقع پر صدر جمہوریہ ہند نے سات مختلف زمروں کے تحت ان کی خدمات کے پیش نظر11فروری کو قومی ایوارڈ برائے معمرین2015ء کے اعزاز سے نوازا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر سماجی انصاف و امپاور منٹ تھاوار چند گہلوٹ بھی موجود تھے ۔

Society Should Care for the Elderly, Cherish Their Contribution: President Pranab Mukherjee

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں