احمد آباد میں پٹیل طبقہ کے احتجاجی جلسہ میں ہاردک پٹیل غیر حاضر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-05

احمد آباد میں پٹیل طبقہ کے احتجاجی جلسہ میں ہاردک پٹیل غیر حاضر

احمد آباد
یو این آئی
گجرات میں پٹیل کمیونٹی کو ریزرویشن دلانے کے مطالبے پر تحریک چلانے والے پائیدار انامت آندولن کمیٹی کے کنوینر ہادک پٹیل، جو پولیس ملازم کو قتل کرنے کے بارے میں دئیے گئے اپنے ایک بیان کی وجہ سے ایک بار پھر تنازعات کے گھیرے میں ہیں ۔ نے آج سابر کانٹحا کے ضلع ہیڈ کوارٹر ہمت نگر کے نزدیک ننانپور گاؤں میں انتظامیہ کی اجازت کے بغیر منعقد ہونے والے ایک جلسہ میں شرکت نہیں کی ۔ اس جلسے کا انعقاد پٹیل کمیونٹی کی سابر کانٹھا ضلع یونٹ کی جانب سے کیا گیا تھا اور اس کا مقصد گزشتہ25اگست کو ہاردک پٹیل کی احمد آباد میں ریلی کے بعد ہونے والی گرفتاری کے سبب بھڑکنے والے تشدد کے نتیجے میں مارے گئے پٹیل کمیونٹی کے9افراد کو خراج تحسین پیش کرنا اور ایک پائدیار کمیٹی کی ایک خواتین یونٹ کے قیام کا اعلان کرنا تھا ۔ اجازت نہ ہونے کے باوجود پانیدار کمیٹی کی مقامی یونٹ نے ننانپور کے میدان میں اسٹیج بنا کر لاؤڈ اسپیکر لگادیا تھا اور وہاں خواتین سمیت خاصی تعداد میں مقامی لوگ جمع بھی ہوگئے تھے ۔ ہادک پٹیل کو صبح دس بجے جلسہ سے خطاب کرنا تھا لیکن تقریبا دو گھنٹے کے بعد ان کے قریبی معتمد اور پاٹیدار کمیٹی کے لیڈ ر چراغ پٹیل اسٹیج پر آئے اور انہوں نے اعلان کیا کہ ہادک پٹیل طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے گھر میں نہیں آسکیں گے ۔ یہ خبر سنتے ہی وہاں جمع بھیڑ بکھر گئی ۔ اجتماع کے پیش نظر پولیس نے احتیاطا سیکوریٹی کا سخت انتظام کیا تھا ۔ مجموعی طور پر 700پولیس ملازمین اور فساد مخالف دستہ کو بھی جلسہ گاہ کے ارد گرد تعینات کیا گیا تھا ۔ آج کے جلسے میں پولیس اور پاٹیدار حامیوں کے درمیان جھڑپ اور ہادک پٹیل کی ممکنہ گرفتاری کی قیاس آرائی بھی کی جارہی تھی ۔ دریں اثناء پولیس ذرائع نے بتایا کہ انتظامیہ کی اجازت کے بغیر اجتماع کے لئے اسٹیج بنانے اور لاؤڈ اسپیکر بجانے کے معاملے میں متعلقہ لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

hardik Patel absent in Ahmedabad protest

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں