صوتی آلودگی مسئلہ کے حل میں تلنگانہ حکومت کے تعاون کا تیقن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-05

صوتی آلودگی مسئلہ کے حل میں تلنگانہ حکومت کے تعاون کا تیقن

حیدرآباد
ایجنسیاں
تلنگانہ کے وزیر پنچایت راج و انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے ٹریفک کی جانب سے غیر ضروری طور پر ہارن بجانے کے واقعات کو روکنے اور اس سے متعلق خطرناک صحت کے مسائل سے شہریوں میں بیداری پیدا کرنے کے لئے ایچ این او پی(ہارن ناٹ او کے پلیز) لوگو اور ایچ این او پی اپلی کیشن کی نقاب کشائی انجام دی ۔ اس اپلی کیشن کو سی آئی آئی۔ وائی آئی کمپنی نے تیار کیا ہے ۔ وزیر انفارمیسن ٹکنالوجی نے اس موقع پر ایک کمرشیل ویڈیو کا بھی آغاز کیا تاکہ اس نظریہ سے متعلق تشہیر کی جاسکے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سی آئی آئی اور وائی آئی پر زور دیا کہ وہ اس مہم کو مقبول بنانے کے لئے سوشیل میڈیا کی طاقت کا استعمال کریں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے نوجوان گاڑیوں کی صوتی آلودگی جیسے سماجی۔ ماحولیاتی مسائل حل کرسکتے ہیں ۔ اس اقدام پر وائی نامی کمپنی کی ستائش کرتے ہوئے اس اقدام کے لئے تلنگانہ حکومت کی جانب سے مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے تلنگانہ کے وزیر ٹرانسپورت مہیندر ریڈی نے کہا کہ شہر حیدرآباد، معیار زندگی کے معاملہ میں قیام کے لئے بہترین شہروں میں سے ایک ہے ۔ اس تناظر میں ایچ این او پی جیسے اقدام سے اقدار میں اضافہ ہوگا ۔ مہیندر ریڈی نے اس مہم کی شروعات کی ستائش کی جو ٹرانسپورٹ کے شعبہ کے لئے اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے ایچ این او ڈی( ہارن نوٹ او کے ڈے)کا لوگو بھی جاری کیا۔ یہ دن ہر سال12جنوری کو منایاجاتا ہے ۔ چیر پرسن سی آئی آئی تلنگانہ وایگزیکٹیو ڈائرکٹر سی ایف او۔ ایلیکو لمیٹیڈ نے اپنے خطاب میں صاف اور شہری دوست سڑکوں کی ضرورت پر زور دیا۔ صدر نشین سی آئی آئی تلنگانہ و ایگزیکٹیو ڈائرکٹر و سی ایف او ایلیکو لمٹیڈ ونیتا لٹلا نے اپنے خطاب میں شہری دوست اور صاف ستھری سڑکوں کی ضرورت پر زور دیا، جو ہارن ناٹ او کے پلیز مہم کے لئے اہمیت کی حامل ہے ۔ انہوں نے حکومت سے درخواست کی کہ وہ اس مسئلہ کی یکسوئی کرے ۔ ونیتا ڈٹلا نے وائی آئی پلیج ویب سائٹ کا افتتاح کیا اور ایچ این او پی کا سب سے پہلے عہد کیا۔ صدر وائی آئی(حیدرآباد چیاپٹر) پروین اگر وال نے خیر مقدمی خطاب کیا اور اپنے اس احساس کا اظہار کیا کہ شہری ماحولیات میں اہمیت کے حامل اس مسئلہ کے مضر اثرات کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے ۔ صدر ن ریجن، سی آئی آئی ینگ انڈینس پون شاہ سری ناتھ نے کہا کہ یہ اقدام وائی آئی کی سوچھ بھارت مہم کا ایک حصہ ہے جس کے ذریعہ صوتی آلودگی اور بنیادی طور پر گاڑیوں سے ہونے والی صوتی آلودگی کے مسئلہ کو حل کیاجارہا ہے ۔ پونم شاہ نے ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کو اس بات پر مبارکبا دی کہ انہوں نے اپنے حلقہ نمائندگی سرسلہ کو صاف ستھرا بنانے کے لئے کامیاب اقدامات کئے ۔ معاون صدر نشین وائی آئی( حیدرآباد چیاپٹر) نے اختتامی خطاب کیا ۔ اس موقع پر آخر میں طاہر علی بیگ اور ان کی ٹیم کی جانب سے ایچ ایم او پی اسکولی طلبہ نے ایک ڈرامہ پیش کیا گیا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں