فرید آباد واقعہ پر مرکزی وزیر وی کے سنگھ کا متنازعہ بیان - اپوزیشن کی شدید برہمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-23

فرید آباد واقعہ پر مرکزی وزیر وی کے سنگھ کا متنازعہ بیان - اپوزیشن کی شدید برہمی

غازی آباد، نئی دہلی
پی ٹی آئی
مرکزی وزیر وی کے سنگھ نے فرید آباد میں دلتوں کو زندہ جلانے کے واقعہ پر تبصرہ کرتے ہوئے آج ایک تنازعہ پیدا کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی کسی کتے کو پتھر مارتا ہے تو مرکز کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایاجاسکتا۔ ہریانہ کے فرید آباد میں ایک دلت خاندان کے مکان کو آگ لگانے کے واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے جس میں دو بچے زندہ جل گئے تھے ، انہوں نے کہا معاملہ یہ ہے کہ مقامی واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے جس میں دو بچے زندہ جل گئے تھے ، انہوںنے کہا معاملہ یہ ہے کہ مقامی واقعات کو مرکزی حکومت سے نہیں جوڑنا چاہئے ۔ اس معاملہ کی تحقیقات ہورہی ہے ۔ دو خاندانوں کے بیچ میں جھگڑا تھا ، اب یہ دیکھنا ہوگا کہ انتظامیہ کہاں ناکام ہوا ۔ ہر چیز کے لئے جیسے اگر کوئی کسی کتے کو پتھر مارتا ہے تو حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایاجاتا ہے۔ ایسا نہیں ہونا چاہئے ۔ وہ غازی آباد میں نامہ نگاروں سے بات چیت کررہے تھے جس کی وہ پارلیمنٹ میں نمائندگی کرتے ہیں ۔ مرکزی مملکتی وزیر خارجہ کے اس تبصرہ پر اپوزیشن نے سخت تنقید کی ۔ کانگریس نے ان کی فوری بر طرفی کا مطالبہ کیا۔ کانگریس ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے دہلی میں کہا کہیہ انتہائی قابل مذمت ہے ۔ یہ صدمہ انگیز اور غیر انسانی ہے۔جنرل وی کے سنگھ نے نہ صرف ملک کے سارے دلتوں بلکہ تمام ہندوستانیوں کی بھی توہین کی ہے ۔ اس بیان سے مودی حکومت کی ذہنیت کا پتہ چلتا ہے جو دلتوں خی توہین کرتی ہے جو اقلیتوں کی توہین کرتی ہے اور تمام کمزور و محروم طبقات کو گری ہوئی نظر سے دیکھتی ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی انہیں فوری برطرف کریں اور سنگھ کی جانب سے معافی مانگیں ۔ سرجے والا نے کہا کہ مرکزی وزیر کے خلاف درج فہرست ذاتوں پر مظالم کے انسداد قانون کے تحت مقدمہ درج کیا جانا چاہئے ۔ سینئر کانگریس قائد منیش تیواری نے سنگھ کی جانب سے کتے سے شبیہ دیے جانے کو بیہودہ اور نفرت انگیز قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ یاددہانی کرانا ہوگا کہ وزیر اعظم ہند نے بھی تقریبا دو سال قبل( ایک خبر رساں ایجنسی) رائٹرس کو انٹر ویو دیتے ہوئے ایسی ہی تشبیہ کااستعمال کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ اگ رکوئی کتے کا پلہ بھی گاڑی کے پہہ کے نیچے تا ہے تو افسوس ہوتا ہے ۔ انہو ں نے یہ تبصرہ گجرات قتل عام کے تناظر میں کیا تھا ۔ بہر حال جنرل وی کے سنگھ نے بعد ازاں یہ وضاحت کی کہ ان کے بیان کا مقصد فرید آباد واقعہ کو کتے کو پتھر مارنے کے مماثل ٹہرانا نہیں تھا ۔ انہوں نے ٹوئیٹر پر کہا کہ میرے بیان کا مقصد ایسی مثال دینا نہیں تھا ۔ میرے سپاہی اور میں ذات پات اور مذہب کا لحاظ کئے بغیر قوم کے لئے اپنی جان قربان کرنے تیار رہتے ہیں ۔ اس عظیم ملک کے شہریوں کی حیثیت سے ہم نہ صرف حساس ہیں بلکہ ذمہ دار بھی ہیں۔ آئی اے این ایس کے بموجب انہوں نے کہا انتظامیہ کی ناکامی کو حکومت کے سر نہیں تھوپنا چاہئے۔
نئی دہلی سے پی ٹی آئی کی علیحدہ اطلاع کے بموجب فرید آباد قتل کے تئیں مرکزی وزیر جنرل وی کے سنگھ کے ریمارک کی سخت مذمت کرتے ہوئے سی پی آئی نے آج اس بات کا الزام عائد کیا کہ اس طرح کے بیانات اس بات کی واضح دلیل اور علامت ہے نریندر مودی حکمرانی کے تحت ملک میں فسطائی کلچر کو داخل کیاجارہا ہے ۔ سنگھ کے اس بیان کی ہم سختی کے ساتھ مذمت کرتے ہیں۔ ملک میں یہ کیا ہورہا ہے؟ قبل ازیں مودی نے بھی گجرات فسادات کے تئیں ایسے ہی ریمارکس پیش کئے تھے اور جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ان افراد میں فسطائی کردار کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے۔

VK Singh sparks row with 'dog' remark on dalit deaths

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں