سری نگر میں تعزیہ جلوس نکالنے کی کوشش ناکام - 40 عزادار گرفتار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-23

سری نگر میں تعزیہ جلوس نکالنے کی کوشش ناکام - 40 عزادار گرفتار

سری نگر
یو این آئی
سیکوریٹی فورسس نے آج گرمائی دارلحکومت سری نگر میں محرم جلوس نکالنے کی کوشش ناکام بنادی اور چالیس عزاداروں کو گرفتار کرلیا ۔ سری نگر میں آج صبح سے پابندیاں عائد ہیں ۔ شیعہ عزا داروں کی کثیر تعداد آج بٹمالو میں جمع ہوئی اور مرثیے پڑھتے اور مزہبی نعرے لگاتے ہوئے جلوس نکالا۔ بہر حال اس علاقہ میں تعینات سیکوریٹی فورسیس فوری حرکت میں آگئیں اور جب عزا دار بڈ شاہ چوک کی جانب بڑھ رہے تھے تو فائر سرویس ہیڈ کوارٹرس کے قریب انہیں منتشر کرنے لاٹھی چارج کیا ۔ بعد ازاں سیکوریٹی فورسیس نے آنسو گیس شل برسائے کیونکہ عز داروں نے وہاں سے ہٹنے سے انکار کردیا تھا اور اپنا جلوس جاری رکھا تھا۔ سیکوریٹی فورسیس نے تقریبا چالیس عز ا داروں کو احتیاطی طور پر حراست میں لے لیا۔ گرمائی دارالحکومت میں1990کے اوائل سے8اور10محرم کو سیول لائنس علاقہ میں تعزیہ جلوس نکالنے پر پابندی عائد ہے ۔ پی ٹی آئی کے بموجب اننت ناگ ٹاؤن میں زاہد بٹ کے چہارم کے سلسلہ میں ایک جلسہ عام کو ناکام بنانے وادی میں پابندیاں عائد کردی گئی تھیں جس کی وجہ سے عام زندگی متاثر ہوگئی ۔ واضح رہے کہ اودھم پور میں حال ہی میں ایک ٹریک پر پٹرول بم حملہ میں زاہد بٹ شددی زخمی ہوگئے تھے جو بعد ازاں ہاسپٹل میں زخموں سے جانبر نہ ہوسکے ۔ علیحدگی پسندوں نے آج ان کے چہارم کے موقع پر ایک جلسہ عام منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا تھا ۔ پولیس نے کئی علیحدگی پسند قائدین بشمول سید علی شاہ گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور دیگر کو نظر بند کردیا ہے کیونکہ وہ زاہد بٹ کو خراج عقیدت پیش کرنے اننت ناگ ٹاؤن کا دورہ کرنے کا منصوبہ رکھتے تھے ۔ سری نگر اور جنوبی کشمیر کے حساس علاقوں میں پولیس اور نیم فوجی فورسیس کی کثیر تداد کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ عوام کو اننت ناگ ٹاؤن میں جمع ہونے سے روکا جاسکے ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ اننت ناگ ٹاؤن کو جانے والے تمام راستوں پر خار دار تار نصب کردئے گئے ہیں جس کی وجہ سے گاڑیوں کی آمد و رفت مسدود ہوگئی ہے۔ جے کے ایل ایف کے صدر نشین محمد یسین ملک کو کل شام حراست میں لیا گیا تھا اور انہیں کوٹھی باغ پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا ہے ۔

Moharram procession foiled, 40 mourners arrested in Srinagar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں