اسلامی ممالک میں مضبوط معاشی تعلقات پر عرب امارات کا زور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-06

اسلامی ممالک میں مضبوط معاشی تعلقات پر عرب امارات کا زور

دبئی
آئی اے این ایس
متحدہ عرب امارات کے وزیر معیشت و بیرونی تجارت نے پیر کے دن اسلامی ممالک میں مضبوط معاشی تعلقات کی خواہش ظاہر کی تاکہ دنیا بھر میں تجارت کو مزید بڑھاوا ملے۔ وزیر معیشت سلطان بن سعید المنصوری نے گلوبل اسلامک اکانومی سمٹ( جی آئی ای ایس) 2015سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں1۔7بلین مسلمان آباد ہیں اور57اسلامی ممالک کی معیشتوں میں سالانہ اوسطا5فیصد کا فروغ ہورہا ہے ۔ قبل ازیں متحدہ عرب امارات کے نائب صدر ، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دو روزہ کانفرنس کا افتتاح کیا جس کا اہتمام دبئی اسلامک اکانومی ڈیولپمنٹ سنٹر( ڈی آئی ای ڈی سی) نے کیا ہے ۔

UAE urges stronger trade ties among Islamic countries

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں