چین کے اعلیٰ ترین فوجی عہدیدار کا عنقریب دورہ ہند - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-18

چین کے اعلیٰ ترین فوجی عہدیدار کا عنقریب دورہ ہند

نئی دہلی
پی ٹی آئی
ہندوستان کے ساتھ فوجی تعلقات کو نئی بلندیوں پر پہنچانے کی غرض سے چینی پیپلز لبریشن آرمی( پی ایل اے) اپنی مرکزی ملٹری کمیشن کے نائب صدر نشین جنرل فان چنگ لوونگ کو آئندہ ماہ ہندوستان کے سرکاری دورہ پر نئی دہلی روانہ کررہا ہے ۔ ہندوستانی وزارت دفاع کے ذرائع نے بتایا کہ چین کی فوج پی ایل کے دو اعلیٰ ترین رتبہ کے حامل فوجی عہدیداروں میں سے ایک دہوں بعد ہندوستان کے دورہ پر آرہے ہیں۔ 2004ء میں چینی فوج کے نائب صدر نشین جنرل کاؤ گانس شوان ہندوستان کا اس وقت دورہ کیا تھا جب ملک میں این ڈی اے کی حکومت تھی ۔ چین کے صوبہ ینان کے علاقہ کن منگ میں ہندوستان اور چین کے درمیان جاری مشترکہ فوجی مشقوں کے اختتام کے فوری بعد جنرل فان ماہ نومبر میں ہندوستان کا دورہ کریں گے ۔ پی ایل اے کی مرکزی فوجی کمیشن کے صدر نشین صدر زی جن پنگ ہیں جب کہ دو نائب صدور نشین ہیں ، جن میں سے ایک چینی فضائیہ کے سربراہ جنرل ژوقوئیلنگ ہیں۔ سیاسی سطح پر امن کی کوششوں کے باوجود گزشتہ دہوں کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سرحدی تنازعہ اور دونوں افواج کے آمنے سامنے آجانے کے باعث تعلقات تنزلی کا شکار رہے ہیں۔ حالیہ دنوں میں ماہ ستمبر کے دوران شمالی لداخ کے علاقہ میں دونوں افواج ایک دوسرے کے سامنے مورچہ سبھال لئے تھے ۔ جس یکے بعد دیگرے میٹنگوں کے بعد ختم کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ جنرل فان کے دورہ کے موقع پر دیگر معاملات کے علاوہ طرفین توقع ہے کہ اعتماد سازی کے اقدامات پر بھی بات چیت کریں گے ۔ ہندوستان نے چین کے ساتھ اپنی4ہزار کلو میٹر طویل سرحد پر حقیقی خط قبضہ کی تنقیح پر زور دیتا آیا ہے ۔

Top-ranking Chinese general to visit India next month

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں