سلامتی کونسل میں مستقل نشست نہ ملنا ناقابل فہم - وزیر خارجہ سشما سوراج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-26

سلامتی کونسل میں مستقل نشست نہ ملنا ناقابل فہم - وزیر خارجہ سشما سوراج

نئی دہلی
پی ٹی آئی
اقوام متحدہ کی سیکوریٹی کونسل میں اصلاحات کی وکالت کرتے ہوئے وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا کہ یہ ناقابل تصور اور نا قابل فہم ہے کہ ہندوستان اور بر اعظم افریقہ کو سیکوریٹی کونسل میں مستقل ارکان کے کلب میں شامل نہیں کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ افریقہ اور ہندوستان کام کرتے ہوئے اس بے قاعدگی کو دور کریں گے ۔ انہوںنے کہا کہ افریقہ ایک بڑا بر اعظم ہے اور اسمیں کئی ممالک ہیں اور آبادی کے لحاظ سے ہندوستان میں دنیا کی آبادی کا چھٹواں حصہ آباد ہے ۔ اور یہ دونوں سیکوریٹی کونسل کی مستقل رکنیت سے ہنوز محروم ہیں ۔ اقوام متحدہ سیکوریٹی کونسل میں اصلاحات کے تناظر میں ایک بڑا مسئلہ ہے ۔سیکوریٹی کونسل ابھی تک1945ء کے تناظر میں برقرار ہے ۔ تیسری ہند۔ افریقہ ایڈیٹرس فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا کہ یہ ناقابل تصور ہے کہ سیکوریٹی کونسل میں بڑے بر اعظم افریقہ اور ہندوستان جیسے بڑے ملک کو مستقل نمائندگی حاصل نہیں ہے ۔ یہ دونوں کونسل سے دور ہیں ۔ ہم تمام کو متحدہ طور پر کام کرتے ہوئے اس بے قاعدگی کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سلسلہ میں میڈیا کو اہم رول ادا کرنا ہوگا۔ سشما سوراج نے کہاکہ ہندوستان، آفریقہ اور دیگر ترقی پذیر ممالک کو دست بہ دست متحدہ کام کرتے ہوئے ماحولیات کی تبدیلی اور عالی تجارتی جیسے اہم میدانوں میں کام کرنا چاہئے ۔ پیرس میں ماحولیاتی میں کام کرنا چاہئے ۔ پیرس میں ماحولیاتی تبدیلی پر منعقدہ فورم آف کانفرنس کوپ۔20اور ماہ دسمبر میں کینیا میں منعقد شدنی10 ڈبلیو ٹی اور وزرائے کانفرنس میں دونوں مسائل پر ہندوستان، افریقہ اور دیگر ترقی پذیر ممالک متحدہ طور پر کام کرتے ہوئے اپنے ترقی کے ایجنڈے کو متاثر ہونے نہ دیں گے۔ سوراج نے کہا کہ جنوب۔ جنوب تعاون کو آگے بڑھانے کے لئے2015ایک تاریخی سال ہے ۔ اس میں ہندوستان اور افریقہ، ایشین آفریقن کانفرنس کی60ویں سالانہ تقریب منائیں گے ۔ اس کے علاوہ بنڈانگ میں نیو ایشیائی افریقی حکمت عملی پر مبنی شراکت داری کی 10ویں سالانہ تقریب کا انعقاد عمل میں لائیں گے ۔ قبل ازیں دہلی کے سفارتی راہداری میں ہند۔ افریقہ دوستانہ تعلقات پر روزگارڈن کا افتتاح کرتے ہوئے سوراج نے آفریقہ کو ہندوستان کے لئے نئے مواقعوں کی سرحد قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور آفریقہ کے درمیان تعلقات کے لئے بنیادی قربت دونوں کے لئے فائدہ مند ہے۔

Sushma Swaraj pitches for expansion of UNSC

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں