یو این آئی
ریاست کو خصوصی درجہ کا اعلان وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے کل منعقدہ امراوتی کی سنگ بنیاد کی تقریب میں نہ کرنے کے خلاف وائی ایس آر کانگریس پارٹی کی جانب سے آج ریاست کے اضلاع میں سلسلہ وار احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔ جس پر پارٹی کے کئی لیڈروں اور کارکنوں کو گرفتارکرلیا گیا ۔ ضلع کڑپہ کے راجم پیٹ میں گاندھی جی کے مجسمہ کے قریب پارٹی لیڈراے امرناتھ ریڈی کی قیادت میں دھرنا دیا گیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مارکٹ کمیٹی کے چیر مین سی ایلاریڈی ، پی سرینواس ریڈی اور دوسروں نے حصہ لیا ۔ ضلع کرنول کے مدکور میں وائی ایس آر کانگریس، پارٹی اور سی پی آئی کی جانب سے چیف منسٹرچندرابابو نائیدو کا پتلا نذر آتش کیا گیا اور ان دونوں کے خلاف نعرے لگائے گئے۔ ان احتجاجی لیڈروں اور کارکنوں نے اے پی کو خصوصی ریاست کا درجہ اور اندھرا پردیش کی تقسیم کے موقع پر کئے گئے وعدوں پر عمل کرنے کا مطالبہ کیا۔ اننت پور میں ریونیو ڈیویژنل کے قریب پارٹی کی ڈسپلن کمیٹی کے رکن سوامی ریڈی کی قیادت میں تقریبا100کارکنوں نے احتجاج کیااور مرکزی حکومت کے کلاف نعرے لگائے ۔ وجیا نگرم اور ریاست کے دوسرے اضلاع میں بھی احتجاج کیاگیا۔ یہ احتجاج وجئے واڑہ، گنٹور، نیلور اور تروپتی میں بھی کیا گیا ۔ پولیس نے مظاہرین کو گرفتار کر کے قریبی پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔ اسی دوران حیدرآباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے لیڈر امبانی رام بابو نے خصوصی ریاست کے درجہ کے اعلان کا بے چینی سے انتظار کرنے والے آندھر اپردیش کے عوام کو مٹی اور ایک گلاس پانی تحفہ کے طور پر وزیر اعظم کی جانب سے دینے پر برہمی کا اظہار کیا۔
دریں اثنا یو این آئی کی ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب تلگو دیشم پارٹی کے گنٹور کے رکن پارلیمنٹ جی جے دیو نے آج کہا ہے کہ دسہرہ کے موقع پر کل آندھرا پردیش کے نئے دارالحکومت امراوتی کی سنگ بنیاد کی تقریب کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے ریاست کے لئے خصوصی درجہ کا اعلان نہ کرنے پر وہ مایوس ہیں ۔ انہوں نے گنٹور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی درجہ آندھرا پردیش کے لئے کافی اہم ہے جو مالیاتی بحران کا شکار ہے ۔ یہ کہتے ہوئے کہ خصوصی درجہ کا مسئلہ ریاست میں جذباتی مسئلہ میں تبدیل ہوگیا ہے انہوں نے امراوتی کی سنگ بنیاد کی تقریب اور چندرا بابو نائیڈو کی حکومت پر ناخوشی ظاہر کی ۔ انہوں نے امراوتی کی سنگ بنیاد کی تقریب کے دوران تلنگانہ کے چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کے ساتھ چندرا بابون ائیڈوکے بیٹھنے اور مقامی سر پنچوں و مقامی لیڈروں کو نظر انداز کرنے کی منطق پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا۔ اسی دوران جے دیو نے اپنے بیان کے بعد کیمپ آفس میں چیف منسٹر چندرابابو نائیڈو سے ملاقات کی ۔ یہ ملاقات کافی اہمیت کی حامل رہے ۔
Special Category Status for AP YSR Congress Protest
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں