گجرات فسادات کے حوالہ سے شیو سینا کی مودی پر تنقید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-15

گجرات فسادات کے حوالہ سے شیو سینا کی مودی پر تنقید

ممبئی
پی ٹی آئی
دادری قتل واقعہ اور ممبئی میں غلام علی کی ممبئی میں کنسرٹ کو افسوسناک قرار دئیے جانے پر شیو سینا نے چہار شنبہ کے دن2002کے گجرات فسادات کی یاد تازہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ تنقید بنایا۔ خیال رہے کہ مہاراشٹرا کی حکمراں بی جے پی اور اس کی اتحادی شیو سینا کے درمیان ان دنوں بہت زیادہ خلش اور اختلاف جاری ہے اور اس دوران سینا کے رکن پارلیمان سنجے راوت کا گودھرا فسادات کے حوالہ سے یہ متنازعہ بیان سامنے آیا ہے کہ مودی کا تعارف منظر عام پر محض گودھرا اور احمدآباد فسادات کے تئیں ہی دنیا کے سامنے آیا ہے اور اگر وزیر اعظم کی جانب سے غلام علی کے تئیں اس قسم کا بیان جاری ہو تو یہ بڑی ہی بد قسمتی کی بات ہوگی اور اسی سبب سے ہماری نگاہوں میں ایک کا بڑا مقام ہے ۔ اگر یہ نریندر مودی ، غلام علی اور سابق پاکستانی وزیر خورشید قصوری معاملہ کو تنازعہ قرار دیں تو یہ بڑی ہی بد قسمتی کی بات ہوگی ۔ انہوں نے ممبئی میں اخباری نمائندوں سے یہ بات کہی۔ راوت نے دادری قتل واقعہ کے ضمن میں مودی کے نظریہ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا کہ یہ واقعہ بھی انتہائی بد بختانہ ہے اور اس طرح کے واقعات دوبارہ نہ ہونے چاہئے ۔ خیال رہے کہ اتر پردیش کے بسادا گاؤں کے دادری علاقہ میں ایک خاندان کی جانب سے گائے کا بچھڑا ذبح کرکے کھانے کی جھوٹی افواہ پر مقامی مندر میں عوامی اعلان کے نتیجہ میں دو سو افراد پر مشتمل ایک ہجوم نے گھر سے محمد اخلاق نامی ایک مسلم شخص کو گھسیٹتے ہوئے باہر لاکر حملہ کرتے ہوئے قتل کردیا تھا۔ اس ضمن میں اتر پردیش حکومت نے مرکز کو اپنی رپورٹ پیش کردی ہے ۔ خیال رہے کہ مہاراشٹرا میں دونوں حلیفوں کے درمیان بڑھتی خلش کی علامات کے درمیان بی جے پی زیر قیادت ریاستی حکومت سینا کے ساتھ تعلقات کے انقطاع کے امکان پر تبادلہ خیال کرنے والی ہے ، کیوں کہ شیو سینا نے بی جے پی سے کہہ دیا کہ اگر اسے اپنے حلیف سے کوئی مسئلہ در پیش ہے تو وہ اتحادی حکومت سے دستبردار ہوجائے ۔

Modi is known for Godhra, unfortunate he condemned Dadri lynching: Shiv Sena

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں