پی ٹی آئی
دوسرے مرحلہ کے بہار اسمبلی انتخابات کی انتخابی مہم کا آج شام اختتام عمل میں آیا۔ اس مرحلہ کے انتخابات میں32نشستوں پر رائے دہی ہوگی۔ اس مرحلہ کی مہم کے دوران بہار کے ایک سینئر وزیر کو اسٹنگ آپریشن کے دوران رشوت قبول کرتے ہوئے دکھایا گیا ۔ جس پر این ڈی کو عظیم اتحاد پر بد عنوانیوں کے تحت زبردست تنقیدیں کرنے کے لئے مواقع میسر آئے۔اس مرحلہ میں شامل 32حلقہ جات اسمبلی 16اکتوبر کو رائے دہی ہوگی۔ یہ حلقہ جات ان چھ اضلاع پر مشتمل ہیں، جو نکسلائٹس کی سر گرمیوں سے متاثر ہیں ۔ ان اضلاع میں جہاں آباد، اروال، گیا، روہتاس، کیمور اور اورنگ آباد شامل ہیں ۔ ایڈیشنل چیف الکٹورل آفیسر آر لکشمنن نے بتایا کہ ان حلقہ جات اسمبلی میں جہاں دوسرے مرحلہ کے انتخابات عمل میں آرہے ہیں الیکشن کمیشن آف انڈیا نے رائے دہی کے وقت کو دو گھنٹہ کم کردیا ہے ۔ تاہم ان32حلقوں میں سے 9حلقہ ایسے ہیں جہاں صبح سات بجے سے شام پانچ بجے تک رائے دہی ہوگی ۔ 12اسمبلی حلقوں میں چار بجے شام تک اور11حلقوں میں تین بجے سہ پہر تک رائے دہی کا وقت مقرر کیاگیا ہے ۔ ریاست بہار کے اسمبلی انتخابات کو پانچ مرحلوں میں منعقد کیاجارہا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جہاں آباد اور بھابوا میں اپنے ریالیوں کے دوران جنتادل یو کی بد عنوانیوں کو مسلسل اٹھاتے رہے ۔ انہوں نے چیف منسٹر نتیش کمار اور لالو پرساد یادو پر بھی تنقیدیں کیں ۔ انہیں جئے پرکاش نارائن کی مکمل انقلاب کی تحریک کے قائدین لالو پرساد اور نتیش کمار پر تنقید کرتے ہوئے ان کی جانب سے بد عنوانیوں کو جئے پرکاش نارائن کی بے عزتی سے تعبیر کیا۔ بی جے پی کے صدر امیت شاہ اور مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ بھی ان حلقوں کا دورہ کرتے ہوئے عوام سے خطاب کیا ۔ اس کے علاوہ سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو اور ان کے فرزند چیف منسٹر اتر پردیش اکھلیش یادو نے بھی مرحلہ دوم کے دوران ریالیوں سے خطاب کیا۔
Campaigning Ends for Second Phase of Bihar Polls
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں