روس پڑوسی ممالک کے اقتدار اعلیٰ کو کمزور کر رہا ہے - امریکی وزیر دفاع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-16

روس پڑوسی ممالک کے اقتدار اعلیٰ کو کمزور کر رہا ہے - امریکی وزیر دفاع

واشنگٹن
پی ٹی آئی
امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے روس پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وہ پڑوسی ممالک کے اقتدار اعلیٰ اور علاقائی سالمیت کو کمزور کرنے سیاسی، اقتصادی اور فوجی ہتھیار استعمال کررہا ہے ۔ کارٹر نے اسوسی ایشن آف یویس آرمی سسٹیننگ ممبر کی جانب سے اہتمام کردہ ظہرانہ میں یہ بات کہی ۔ کارٹر نے دعویٰ کیا کہ روس نے پڑوسی ممالک کے اقتدار اعلیٰ اور علاقائی یکجہتی کو کھوکھلا کرنے سیاسی ، اقتصادی اور فوجی ہتھیار استعمال کئے ، بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑائیں اور کریمیا کو روس میں ضم کرنے اور مشرقی یوکرین میں مزید تشدد بھڑکاتے ہوئے یوروپی سلامتی کو عدم استحکام سے دوچار کردیا۔ انہوں نے کہا کہ پینٹگان روس کے مہلک اور عدم استحکام پیدا کرنے والے اثرورسوخ ، جبر اور جارحیت کو روکنے تمام ضروری اقدامات کرے گا ۔ ہمارے اسٹریٹیجک طور پر یہ نئی حقیقت ہے ، لیکن ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ یہاں برقرار رہنے والی ہے۔ دفاعی سکریٹری نے کہا کہ ہم مسلسل یہ وضاحت کرتے رہیں گے کہ اگر روس اپنی بین الاقوامی تنہائی کا خاتمہ اور خود کو ذمہ دار طاقت کے طور پر قبول کروانا چاہتا ہے تو اسے مشرقی یوکرین میں جارحیت کو ختم کرنا ہوگا ، کریمیا پر قبضہ اور انضمام کی کوشش کا خاتمہ کرنا ہوگا اور منسلک معاہدہ کی پابندی کرنی ہوگی ۔ یوکرین میں اس کے رویہ کے علاوہ شام میں روس کا رویہ باعث تشویش ہے اورایک بامعنی کارروائی کے برعکس ہے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ شام میں سیاسی اقتدار کی منتقلی کی بجائے جس کی اس ملک کو ضرورت ہے روس نے اسد کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کافیصلہ کیا اور ان کی فوجی سازوسامان ، صلاحیتوں اور فوجیوں کے ذریعہ اضافی امداد کررہا ہے۔ اب روسیوں نے کھل کر کہہ دیا کہ وہ داعش ، النصرہ اور دیگر دہشت گرد تنظیموں سے جنگ کریں گے ۔ تاہم اپنی فورسس کی تعیناتی کے کچھ ہی دن بعد روسیوں نے ان نشانوں پر حملے شروع کردیے جو ان گروپوں میں سے کسی کے بھی نہیں ہیں ۔یہ ایک بنیادی فوجی غلطی ہے جو شامی خانہ جنگی کو بھڑکائے گی اور اسے طول دے گی ۔ علاوہ ازیں یہ بنیاد پرستی کو بھی بھڑکائے گی جس کے تعلق سے روس کو خدشہ ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ خدشہ کی وجہ بھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب روس ایک گمراہ کن حکمت عملی پر عمل کرے گا ہم اس کے تعاون پر رضا مند نہیں ہوں گے ۔ کارٹر نے کہا کہ ہم فضائی عملہ کی سلامتی اور پیشہ واریت پر ایک معاہدہ کررہے ہیں اس حقیقت کے مد نظر کہ ہم دونوں شام پر فضائی کارروائیاں کررہے ہیں ۔ ہم نے روسی افواج کی کچھ غیر پیشہ وارانہ کارروائیاں دیکھیں ۔ انہوں نے ترکی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی جس کے تعلق سے ہم نے گزشتہ ہفتہ برسلز میں پر زور توثیق کی کہ ہو ناٹو کی فضائی حدود ہے۔ دفاعی سکریٹری نے کہا کہ انہوں نے انتباہ کے بغیر اپ نے جہاز سے بحر قزوین میں کروز میزائل داغے جو ہمارے ڈرون طیاروں سے کچھ میل کے فاصلے کے گرے ، اور یہ معاہدہ جب ہوجائے گا تو ان ہی سلامتی مسائل کی یکسوئی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ روس نے شامی حکومت کے ساتھ مشترکہ فوجی کارروائی کا آغاز کیا ہے جو اس دعویٰ کی نفی ہے کہ وہ وہاں داعش کا مقابلہ کرنے آئے ہیں ۔ اس کے نتائج خود روس کو بھگتنے پڑیں گے جسے جیسا کہ میں نے کہا کہ روس پر حملہ کا بجا طور پر خدشہ ہے ۔ امریکہ افغانستان سے نہیں نکل رہا ہے ۔ امریکی دفاعی سکریٹری ایشٹن کارٹر نے یہ بات کہی اور زور دیا کہ ایسا بیانیہ اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنا ہوگا ۔ کارٹر نے کہا کہ یہ بیانیہ کہ ہم افغانستان چھوڑرہے ہیں خود شکست ہے ۔ ہم ایسا نہیں کررہے ہیں ۔ ہم نہیں کرسکتے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکی2016ء کے بعد کے لئے راستہ تلاش کررہا ہے اور موجودہ حالات کی بنیاد پر منصوبہ بندامریکی موجودگی کے تعلق سے فیصلہ کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں کیوں اور کیسے مشن جاری رکھنے کا سوال نہیں ہے اور گزشتہ ہفتہ یہ بات واضح ہوگئی کہ ہمارے ناٹو حلیف بھی اسی طرح سوچتے ہیں جس کے تعلق سے انہوں نے مجھے بتایا۔ میرے کئی ہم منصبوں نے اپنے عہد کی دوبارہ توثیق کی ۔ انہوں نے کہا کہ جب میں2017ء کا بجٹ پیش کروں گا تو اس میں افغان قومی دفاع اور سیکوریٹی فورسس کی پیچیدہ مالی امداد بھی شامل کروں گا تاکہ2017ء کے بعد بھی وہاں352,000فوجی برقرار رہ سکیں ۔ فوجی کی سرگرمیوں کے لئے میں اظہار تشکر کرتا ہوں جنہوں نے ثابت کدیا کہ وہ انتہائی با صلاحیت جنگجو ہیں جو افغانستان میں سیکوریٹی فراہم کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے دو کشیدہ محاذوں کے دوران قابل ستائش کام کیا اور شمالی بلمند میں صفائی کا رروائی کی اور طالبان کے بہار کے حملوں کا مقابلہ کیا۔ ملک کے علاقوں پر طالبان کی پیش قدمیاں اس حقیقت کو اجاگر کرتی ہیں کہ یہ مشکل جنگ برقرا ر رہے گی ۔ کارٹر نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ افغانستان کو امداد کی ہنوز ضرورت ہے اور باعزم حمایت اے این ڈی ایس ایف اور افغان سیکوریٹی فورسس کے ساتھ قریبی کام کررہی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایاجاسکے کہ وہ اس اہم علاقہ میں افغان زیر قیادت استحکام کے لئے حالات سازگار کرنے کے لئے تیار ہیں ۔ اسے فوج سے بہتر کوئی نہیں کرسکتا جس نے دو جنگوں کے درمیان مخالف دہشت گردی کاررواؤیں ، مقامی فورسس کی تربیت اور متعلقہ آپریشنل صلاحیتوں کے بارے میں بہت کچھ سیکھتا ہے اور افغانستان میں دیرپا اور موثر پلیٹ فارم قائم کرنے کے لئے بہترین صلاحیتوں سے لیس ہے ۔

Russia undermining sovereignty of neighbouring countries, U.S. Secretary of Defense

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں