Obama traveling to Turkey, Philippines, Malaysia
امریکی صدر بارک اوباما دنیا کی تیز تر ترقی پذیر منڈیوں میں امریکی تجارت کے مواقع میں وسعت پیدا کرنے کے ارادے سے آئندہ ماہ ترکی ، فلپائن اور ملایشیا کا دورہ کریں گے ۔ وائٹ ہاؤز پریس سکریٹری جوش ارنسٹ نے بتایا کہ ترکی میں اوباماG-20چوٹی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ جہاں وہ اہم قائدین کے ساتھ بات چیت کریں گے ۔ وہ بین الاقوامی سطح پر عالمی معیشتوں کو متوازن مستقل اور مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ ان کا یہ دورہ22تا 24نومبر جاری رہے گا۔ اوباما فلپائن ایشیا پیسفک اکنامک کارپوریشن سمیٹ اور ملایشیاء میں یو ایس ۔ آسیان چوٹی اجلاس اور ایسٹ ایشیاء چوٹی اجلاس میں شریک ہوں گے ۔ فلپائن اور ملایشیا کے دورہ کا مقصد ایشیاء کے علاقائی اداروں کے ساتھ تعاون کو یقینی بنانا ہے جو سیکوریٹی اور خوشحالی میں فروغ کی کوششیں کررہے ہیں ۔ علاوہ ازیں ان ممالک کے ساتھ بھی تعاون میں اضافہ مقصودہے جو ایشیاء پیسفک خطہ میں امریکی حکمت عملی کو مستحکم بنانے کوشاں ہیں۔ ایسی تمام کوششیں سیاسی ، معاشی سیکوریٹی اور عوام کے درمیان ربط سے متعلق ہیں ۔ ان دوروں سے صدر کو امریکی تجارت اور ورکرسکے لئے امکانات اور مواقع میں وسعت پیدا کرنے میں مدد ملے گی جو دنیا کی انتہائی ترقی پذیر منڈیوں میں اپنی مصنوعات فروخت کرسکیں گے ۔ دورہ کے دوران وہ پیرس میں عالمی ماحولیاتی تبدیلی کی اہمیت پر بھی زوردیں گے ۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں