وزیراعظم مودی کا عطیہ قبول کرنے سے عبدالستار ایدھی کا انکار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-28

وزیراعظم مودی کا عطیہ قبول کرنے سے عبدالستار ایدھی کا انکار

ممتاز سماجی کارکن عبدالستار ایدھی نے منگل کے دن اپنے فلاحی ادارہ کو وزیر اعظم ہند نریندر مودی کے ایک کروڑ روپے عطیہ کی پیشکش مسترد کردی ۔ اخبار ڈان نے ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان انور کاظمی کے حوالہ سے کہا کہ ایدھی نے مودی کا شکریہ ادا کیا اور ان کی اعلان کردہ مالی امدا د قبول کرنے سے نرمی سے انکار کردیا۔ کاظمی نے کہا کہ عبدالستار ایدھی کے لڑکے فیصل ایدھی اس سلسلہ میں کراچی میں میڈیاسے بات چیت کریں گے ۔ مودی نے گیتا کی واپسی کے بعد امداد کا اعلان کیا تھا۔ پیر کے دن انہوں نے ٹوئٹ کیا تھا کہ ایدھی خاندان نے جو کچھ کیا ہے وہ انمول ہے لیکن مجھے فاؤنڈیشن کو ایک کروڑ روپے عطیہ کا اعلان کرتے ہوئے مسرت ہے ۔

Pakistan's Edhi foundation, that looked after Geeta, turns down PM Modi's Rs 1 cr donation

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں