'What love can motivate us to build': Facebook CEO Mark Zuckerberg marvels at Taj Mahal
فیس بک کے بانی مارک زوکربرگ نے آج اپنے دورہ ہند کا آغاز آگرہ کے تاج محل جاتے ہوئے کیا اور اسے ان کی توقعات سے زیادہ حیران کن قرار دیا ۔ زوکر برگ نے جو امریکہ کے باہر فیس بک استعمال کنندوں کی سب سے بڑی تعداد کے حامل ملک کے ساتھ تعلقات کو گہرا کرنے کے لئے ہندوستان پہونچے کہا کہ وہ ہمیشہ تاج محل کو دیکھنا چاہتے تھے ۔ انہوں نے اپنے فیس بک پوسٹ میں کہا کہ میں ٹاؤن ہال کو سچن اینڈ آنسر کے لئے ہندوستان میں ہوں اور میں نے تاج محل دیکھنے کا فیصلہ کیا ۔ میں ہمیشہ اسے دیکھنا چاہتا تھا ۔ انہوں نے ملک کی سب سے خوبصورت عمارت جس کی سب سے زیادہ تصویر کشی بھی کی جاتی ہے ، کو دیکھنے کے بعد اسے توقع سے زیادہ حیران کن قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ لوگ کیا بنا سکتے ہیں اور محبت کیسی چیز کو بنانے کے لئے تحریک پید اکرتی ہے ۔ انہوں نے تاج محل کے سامنے بیٹھے ہوئے اپنی تصویر پوسٹ کی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں