ہند و پاک امن کے لیے امریکہ مداخلت نہیں کرے گا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-24

ہند و پاک امن کے لیے امریکہ مداخلت نہیں کرے گا

واشنگٹن
پی ٹی آئی
امریکہ کے سینئر عہدیدار کے مطابق امریکہ نے ہندو پاک امن عمل میں اپنے کسی بھی کردار کو قطعی مسترد کردیاہے تاآنکہ دونوں ممالک مشترکہ طور پر اس کی خواہش نہ کریں ۔ سینئر عہدیدارنے زور دیا کہ دونوں پڑوسیوں کے درمیان راست مذاکرات ہی مسائل کی یکسوئی کا بہترین طریقہ ہیں ۔ انتظامی عہدیدانے کل ہندوستانی نامہ نگاروں کو بتایا کہ صدر بارک اوبامااور ان کے مبصرین نے وزیر اعظم نواز شریف ان کی ٹیم سے ایل او سی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان امریکہ سے اکثر اس مسئلہ میں مداخلت کی خواہش کرتا ہے ۔ اجلاس کے دوران ہم نے امریکی عہد کو دہرایا کہ وہ اسی وقت مداخلت کرے گا جب ہندوستان اور پاکستان دونوں اس کی خواہش کریں گے ۔ امریکہ کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ۔ یہ دونوں ملکوں کے لئے امریکہ کی دیرینہ پالیسی کا اعادہ ہے کہ دونوں ملک باہمی طورپر مسائل کی یکسوئی کریں اور بے شک ہم اور دیگر ممالک اگر پاکستان اور پاکستان مل کر خواہش کرتے ہیں تو اس میں مدد کرنے تیار ہیں ۔ عہدیدار نے شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر اعتراف کیا کہ اسے پاکستان میں ہندوستان کی مبینہ سر گرمیوں پر پاکستان کی جانب سے ثبوت موصول ہوئے ۔ وزیر خارجہ جان کیری کے ساتھ چہار سنبہ کے دن ملاقات میں وزیر اعظم نے خطہ میں سیکوریٹی کے تعلق سے پاکستان کی کچھ تشویش سے متعلق دستاویز حوالے کیے ۔ عہدیدار نے کہا کہ جیسا کہ ہمارا دیرینہ موقف ہے اور جسے وزیر خارجہ نے اجاگر کیا کہ دونوں پڑوسیوں کے درمیان راست مذاکرات ہی مسائل کی یکسوئی کا بہتر طریقہ ہے ۔ ہم اس طرح کے مذاکرات کی کسی بھی طریقے سے حمایت کرنے تیار ہیں ۔ ہمیں ابھی یہ ثبوت موصول ہوئے ہیں ۔ ہم نے اس کا جائزہ نہیں لیا اور فی الحال اس کے مواد پر ہمیں کچھ نہیں کہنا ہے

No US interference in Indo Pak peace affair

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں