پی ٹی آئی
پاکستان کے صوبہ سندھ میں آج اقلیتی شیعوں کے جلوس کو نشانہ بناتے ہوئے ایک خود کش حملہ کیا گیا جس میں کم از کم بیس افرادجاں بحق ہوگئے اور دوسرے کئی زخمی ہوگئے ۔ یہ دھماکہ ایسے وقت کیاگیا جب کہ ایک دن قبل ہی محرم کے تعزیہ کے سلسلہ میں ایک بارگاہ پرجمع شیعوں کو نشانہ بناتے ہوئے کئے گئے خود کش حلہ میں بارہ افراد ہلاک ہوگئے ۔ ذرائع نے بتایا کہ خود کش بمبار نے جیکب آباد میں شیعہ جلوس کو نشانہ بنایا جس میں چار بچوں سمیت کم ازکم بیس افراد جاںبحق اور تیس دیگر زخمی ہوگئے ۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس خدا بخش نے کہا کہ یہ ایک خود کش بم حملہ تھا۔ ایس ایس پی جیکب آباد ملک ظفر اقبال نے کہا کہ پولیس کو ایک امکانی خود کش بمبار کے جسم کا نچلا حصہ ملا ہے ۔ پولیس نے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ کا اندیشہ ظاہر کیا کیونکہ بعض زخمیوں کی حالت نازک ہے ۔
Suicide bombing at Shiite procession kill 20 in Pakistan
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں