ایس این بی
تیزی سے بدلتے ہوئے سیاسی واقعات میں آج سمرس سماج پارٹی( ایس ایس پی) نے تیسرے موچے سے الگ ہوکر حکمراں جنتادل یونائیٹیڈ اور راشٹریہ جنتادل آر جے ڈی اور کانگریس پر مشتمل عظیم اتحاد کی حمایت کرنے کا اعلان کردیا۔ ایس ایس پی کے قومی صدر اور سابق مرکزی وزیر ناگ منی نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کی پارٹی نے تیسرے مورچے سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ مرحلوں میں ہونے والے بہار اسمبلی انتخابات کے بقیہ تین مرحلوں کے انتخابات میں ایس ایس پی عظیم اتحاد کی حمایت کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی عظیم اتحاد کی غیر مشروط حمایت کرے گی ۔ تیسرے محاذ سے الگ ہونے کے بارے میں سوال کئے جانے پر انہوں نے کہا کہ ملک میں سماجی انصاف اور سیکولر نظریات کو مضبوط کرنے کے لئے فرقہ پرست پارٹی بی جے پی کا صفایا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی نے اسمبلی انتخابات کا نوٹیفکیشن جاری ہونے سے قبل ہی اعلان کیاتھا کہ بی جے پی کو روکنے کے لئے وہ کوئی بھی قدم اٹھا سکتے ہیں ۔ بی جے پی کی معاون پارٹیوں کے لیڈر آر ایل ایس پی کے قومی صدر اوپندر پرساد کشواہا، ایل جے پی کے قومی صدر رام ولاس پاسوان اور ہندوستانی عوامی مورچہ کے قومی صدر جتن رام مانجھی پہلے اور دوسرے مرحلے کے انتخاب میں اپنے سماج کا ووٹ دلانے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں ۔ ان لوگوں کے پاس رائے دہندگان کو اپنی طرف کھینچنے کی کوئی صلاحیت نہیں رہ گئی ہے ۔ ایس ایس پی لیڈر نے کہا کہ بہار میں ابھی تین مرحلوں کی پولنگ باقی ہے ۔
Nagmani's party too quits Third Front, to back Lalu-Nitish
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں