نونہال امریکی مسلم سائنسداں احمد محمد تعلیم کے لئے قطر روانہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-22

نونہال امریکی مسلم سائنسداں احمد محمد تعلیم کے لئے قطر روانہ

ڈلاس
رائٹر
گھڑی میں اختراعی صلاحیت کا اظہار کرتے ہوئے اسے اسکول لے جانے کے بعد گرفتار ہونے والا ٹیکساس کا کمسن مسلم طالب علم حصول تعلیم کے لئے قطر روانہ ہوگیا ۔ صدر امریکہ بارک اوباما کی جانب سے وائٹ ہاؤز میں مدعو کئے جانے کے چند گھنٹے بعد ہی اس کے افراد خاندان نے یہ بات بتائی ۔ نویں جماعت کے14سالہ احمد محمد کو اس وقت بین الاقوامی شہرت ملی جب گھڑی اپنے ساتھ اسکول لے جانے پر اسے گرفتار کرلیا گیا اور اس کی حمایت کرنے والوں نے الزام لگایا کہ اسے مسلم ہونے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ۔ قطر فاؤنڈیشن نے کمسن سائنسدانوں کے پروگرام میں تعلیم حاصل کرنے کی اسے پیشکش کی تھی جسے احمد کے خاندان نے قبول کرلیا ۔ اس کے خاندان نے ایک بیان میں کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم تمام افراد خاندان قطر منتقل ہوجائیں گے۔ جہاں احمد کو ثانوی اور انڈر گریجویٹ تعلیم کے لئے مکمل اسکالرشپ ملے گی ۔ ڈلاس کے ایک ہائی اسکول کے مسلم طالب علم کو ستمبر میں اس کی گرفتاری کے بعد مشہور شخصیات میں شامل ہونے کا اعزاز ملا۔ اس کا خاندان اہم شخصیات سے ملاقات کے لئے دنیا بھر کا سفر کررہا ہے ۔

Muslim teen Ahmed Mohamed arrested over clock to move to Qatar for studies

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں