ہندوستان اور روس کے باہمی تجارت میں سہ گنا اضافہ کا فیصلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-22

ہندوستان اور روس کے باہمی تجارت میں سہ گنا اضافہ کا فیصلہ

ماسکو
پی ٹی آئی
ہندوستان اور روس نے اپنے معاشی تعلقات کو بڑھاوا دینے اور آئندہ دس سال میں باہمی تجارت کو سہ گنا بڑھاتے ہوئے تیس بلین امریکی ڈالر کردینے پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ سشما سوراج اور روس کے نائب وزیر اعظم دیمتری روگزن نے کل21 ویں ہند۔ روس بین حکومتی مشاورت کی صدارت کی۔ یہ بھی راہیں تلاش کی گئیں کہ باہمی راست سرمایہ کاری کو2025تک بڑھاکر15بلین امریکی ڈالر کردیاجائے۔ فریقین نے یہ تجارتی نشانے پورے کرنے کے لئے مختلف شعبوں کی نشاندہی کی ۔ 2014ء میں ہندوستان اور روس کی باہمی تجارت9.51بلین ڈالر تھی۔ ہندوستان برآمدات3.17بلین ڈالر تھی ۔ اور روس سے درآمدات6.34بلین ڈالر رہیں ۔ دونوں ممالک نے اپنے معاشی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے جن شعبوں کی نشاندہی کی ان میں زراعت ، فارما اور انفراسٹرکچر شامل ہیں ۔ روس، نیو کلیر توانائی کے پرامن استعمال میں ہندوستان کا اہم شراکت دار ہے ۔

India, Russia decide to triple bilateral trade by 2025

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں